مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 482
مولوی سلطان محمود صاحب کے نام (تعارفی نوٹ) مولوی سلطان محمود صاحب ایک مشہور سجادہ نشین تھے۔اس مکتوب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعویٰ تجدید کی حقیقت اور اپنے نام مسیح موعود اور مہدی معہود کے راز کو بیان فرمایا ہے۔اس مکتوب کے آخر میں اپنی مہر بھی لگائی ہے اور مہر کے الفاظ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ ایک وحی ہے۔آپ نے بعض اور مواہیر بھی تیار کی تھیں اور ان میں بھی الہامات ہی درج تھے۔اپنے نام غلام احمد کی مہر میں نے نہیں دیکھی۔یہ انگوٹھیاں مختلف اوقات میں تیار ہوئیں۔۱؎ کی انگوٹھی حضرت مرزا غلام مرتضیٰ صاحب مرحوم آپ کے والد کی وفات کے بعد تیار ہوئی تھی کیونکہ یہ الہام وفات کے معاً بعد ہو اتھا جو ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل تھا۔جس کاظہور آپ کی بعدکی زندگی میں ہوا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی تمام ضروریات کاخارقِ عادت طور پر تکفّل فرمایا۔غرض یہ مکتوب پنجاب کے ایک مشہور سجادہ نشین کی طرف ہے اور چونکہ حضرت حکیم الامۃ مولوی نور الدین صاحب خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ عنہ اس خاندان سے ذاتی تعلقات رکھتے تھے آپ نے بھی اس پر چندسطریں تحریر کر دیں۔(عرفانی کبیر) ۱؎ الزُّمر: ۳۷ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۴۸