مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 331
مکتوب نمبر۱۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ مخدومی و مکرمی مولوی صاحب سلّمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز بسر و چشم تحریری گفتگو کے لئے موجود ہے۔اصول پیش کرنے کو بھی میں مانتا ہوں۔چند سوال آپ کی طرف سے، چند سوال میری طرف سے ہوں اور امر مبحوث عنہ وفات یا حیات مسیح ہوگا۔کیونکہ اس عاجز کا دعویٰ اسی بناء پر ہے۔جب بناء ٹوٹ جاوے گی تو یہ دعویٰ خود ٹوٹ جاوے گا۔اصل امر وہی ہے۔اس وقت بارہ بجے ۱؎ تک مجھے بباعث بعض نج کے کاموں کے بالکل فرصت نہیں۔بہتر ہے کہ آں مکرم عید کے بعد یعنی شنبہ کے دن کو بحث کے لئے مقرر کریں تا فرصت اور فراغت سے ہریکشخص حاضر ہو سکے۔خاکسار ۹؍ مئی ۱۸۹۱ء غلام احمد ٭…٭…٭ ۱؎ غالباً سہو کاتب ہے۔صحیح ۱۲؍ مئی تک معلوم ہوتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔(سید عبدالحی)