مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 309 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 309

اتنا ہی تھوڑا ہے۔۲۷؍ جولائی ۸۶ء کو آریوں نے ایک اشتہار دیا تھا کہ ہمیں اپنے پر میشر کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ ہر گز بیٹا پیدا نہیں ہوگا۔ابدتک نہیں ہوگا۔معلوم ہوتا ہے کہ کسی ہندو منجم نے اُن کی اطمینان کی ہو گی اور یہ اشتہار عام طور پر پنجاب اور ہندوستان میں شائع کئے گئے تھے۔اب آپ سوچ کر دیکھیں کہ برطبق اشتہار ۸؍ اپریل ۸۶ء بیٹا پیدا ہو جانا جو مصدّق پیشگوئی ہے۔یہ موجب ہتک اور ندامت آریوں اور دیگر مخالفین کا ہوا یا مسلمانوں کا اس سے ہتک ہو گیا۔انجیل میں حضرت مسیح کی پیشگوئیاں آپ نے نہیں دیکھیں کہ بھونچال آویں گے، کال پڑیں گے، وبا پھیلے گی، لڑائیاں ہوویں گی۔نہ کسی وقت کا پتہ نہ کسی مکان کا نشان۔مگر اُس وقت کے سچے عیسائیوں کا اس سے کچھ ہتک نہ ہوا۔آپ کو یاد رہے کہ مخالفین خود ملزم ہیںکیونکہ وہ مقابلہ نہیں کر سکتے۔ہر ایک چیز کا قدروقیمت مقابلہ سے ظاہر ہوتا ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد ۲۸؍ ستمبر ۱۸۸۷ء