مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 255
خدا تعالیٰ اُسے سچے کی زندگی میں ہلاک کرے۔یہ ڈوئی کی اس پیشگوئی کا جواب تھا جو اس نے تمام اہل اسلام کی ہلاکت کیلئے کی تھی۔یہ چٹھی بڑی کثرت سے امریکہ کے اخباروں میں شائع ہوئی اور انگلستان کے بعض (اخبارات) نے بھی شائع کیا۔یہاں تک کثرت سے اس کی اشاعت ہوئی کہ ہمارے پاس بھی ایسی بہت سی اخباریں پہنچ گئیں جن میں اس مباہلہ کا ذکر تھا۔یہاں چونکہ مفصل واقعات لکھنا مقصود نہیں اس لئے اسی قدر پر اکتفا کیا جاتا ہے یہ شخص پیشگوئی کے موافق مر گیا۔(ایڈیٹر)