مکتوب آسٹریلیا — Page 428
428 ڈاکٹر بلی گراہم نے اپنا کام اپنے بیٹے کو سونپ دیا آج کل ڈاکٹر بلی گراہم (Billi Graham) کے بیٹے فرینگلن گراہم سڈنی آئے ہوئے ہیں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کر رہے ہیں جس کا اخبارات میں بہت چرچا ہے۔ان کا مختصر تعارف قارئین کے لئے باعث دلچسپی ہوگا۔ڈاکٹر بلی گراہم مشہور عیسائی مناد ہیں جو ۱۹۱۸ء میں امریکہ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے دنیا بھر میں عیسائیت کی تبلیغ کے لئے ایک ادارہ بنام Crusade Christ for Youth قائم کیا جس نے امریکہ اور انگلستان میں کام شروع کیا۔بعد میں روس شرق اوسط اور افریقی ممالک میں اپنی تنظیم کو قائم کیا۔آپ کئی کتب کے مصنف ہیں جن میں Peace With God, Secret of Happiness, My Answer, How to be Born۔Again زیادہ مشہور ہیں۔انہوں نے بعض مذہبی فلمیں بھی بنا ئیں۔ایک دفعہ انہوں نے کہا تھا کہ مغربی معاشرہ میں جنسی بے حیائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اگر ان پر عذاب نہ آیا تو خدا کولوط کی بستیوں سدوم اور گمورہ سے معذرت کرنی پڑے گی۔(سدوم اور گمورہ لوط علیہ السلام کی پانچ بستیوں میں سے تھیں جن پر عذاب آیا تھا۔) ڈاکٹر بلی گراہم اب ے ے سال کے ہیں اور بیماری کی وجہ سے سفر کے قابل نہیں آسٹریلیا میں