مکتوب آسٹریلیا — Page 386
386 زمین پر ہمارے آدم سے پہلے بھی انسان بستے تھے ٹیلیگراف لنڈن کی خبر کے مطابق اور جس کا یہاں ٹی۔وی پر بھی چر چا رہا ہے چلی میں ایسے انسان کے قدم کے نشانات ملے ہیں جو آج سے ۲۵۰۰ سال پہلے وہاں بستے تھے۔ان کے علاوہ جو پرانی اشیاء ہتھیار وغیرہ ہزاروں کی تعداد میں وہاں سے ملی ہیں وہ بھی قدیم ترین انسانی ہتھیاروں سے تقریباً تیرہ ہزار سال پرانی ہیں۔یہ دریافت اس لحاظ سے بڑی اہم خیال کی جارہی ہے کہ اس نے شمالی اور جنوبی امریکہ کے قدیمی باشندوں کے بارہ میں جو مروجہ تھیوریاں ہیں کہ وہ کب اور کیسے یہاں پہنچے ان کو غلط ثابت کر کے رکھ دیا ہے۔(بحوالہ سڈنی مارننگ ہیرلڈ ا۲ فروری ۱۹۷۹ء) اس سے کچھ عرصہ پہلے ایک اور جدید تحقیق اخباروں میں چھپی تھی جس کے مطابق چودہ ہزار سال قبل امریکہ اور برازیل میں آسٹریلیا کے Aborigines نسل کے لوگ آباد تھے۔دونوں کے Genes اور کھوپڑیاں باہم ایک جیسی تھیں۔اس پر یہاں کے اخباروں نے بڑے فخر سے یہ لکھا تھا کہ امریکہ کے قدیم ترین باسی تو ہم آسٹریلین تھے۔جہاں تک آسٹریلیا کے قدیمی باشندوں کا تعلق ہے سائنسدان وثوق سے کہتے ہیں کہ وہ کم از کم چالیس ہزار سال سے یہاں رہ رہے ہیں بلکہ اب تو پتھروں اور غاروں میں ایسے نشانات رستہ وغیرہ یا حدود متعین کرنے والے ملے ہیں جو ۷۶۰۰۰ سال تک پرانے ہیں اور یہ تقریباً وہ زمانہ ہے