مکتوب آسٹریلیا — Page 373
373 کائنات میں ہر طرف موت و حیات کا سلسلہ جاری ہے پچھلے دنوں ناسا امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دسمبر ۱۹۹۷ء کے دوران کا ئنات میں ایک بہت بڑا دھما کہ مشاہدہ کیا تھا جو اس بگ بینگ دھما کہ کے بعد سب سے بڑا تھا جس سے کائنات کا آغاز ہوا تھا۔یہ دھما کہ کائنات کے آغاز کے دوارب سال بعد اور اب سے کوئی بارہ ارب سال پہلے ہوا تھا۔دھما کہ کا مقام زمین سے اتنا دور ہے کہ روشنی جو بجلی کی رفتار سے سفر کرتی ہے اب ہم تک پہنچی ہے۔جس سیٹلائٹ کے ذریعہ زمین پر یہ ریڈیائی پیغام موصول ہوا تھا وہ اٹلی اور ہالینڈ نے مل کر آسمان پر چھوڑا ہوا ہے اور اس کا نام Beppo Sax رکھا ہوا ہے۔اب اسی قسم کا ایک اور واقعہ ہوا ہے۔مذکورہ بالا سیٹلائٹ نے کینبرا آسٹریلیا کے قریب واقع Mount Stromla کی رصد گاہ کو جو پیغام بھیجے ہیں ان کے مطابق زمین سے ا۔۔ملین روشنی کے سال (Light Year Distance) دور فاصلہ پر ایک بہت بڑا جلتا ہوا ستارہ نظر آیا ہے۔یہ ستارہ جو پھٹ کر مر رہا ہے وہ اکیلا اس وقت اتنی روشنی دے رہا ہے جتنا وہ ساری کہکشاں (Galaxy) بھی نہیں دے رہی جس کا وہ ایک حصہ ہے اور جس میں اس جیسے ۱۰۰ ارب سورج چمک رہے ہیں۔جو کچھ سائنس دانوں نے ریکارڈ کیا ہے وہ ایک بلیک ہول کی پیدائش کا منظر معلوم ہوتا ہے