مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 360 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 360

360 آسمان میں کتنے سیارے ایسے ہوں گے جن میں چلنے پھرنے والی مخلوق بستی ہے؟ صحیح علم تو صرف خدا ہی کو ہے البتہ سائنسدان اندازے ضرور لگا رہے ہیں۔ان کوسننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں۔اس لئے کہ قرآن واضح طور پر بتاتا ہے کہ خدا کی نشانیوں میں زمین و آسمان کی تخلیق اور ان دونوں کے درمیان زندہ چلنے پھرنے والی مخلوق کا وجود ہے جو اس نے وہاں پھیلا رکھے ہیں اور وہ اس بات پر بھی خوب قادر ہے کہ جب وہ چاہے انہیں اکٹھا کر دے۔(الشوری ۳۰) اس سوال کے دو حصے ہیں ایک یہ کہ کائنات میں کل ستارے کتنے ہیں اور دوسرا یہ کہ کتنے سیارے ایسے ہیں جو زندہ مخلوق کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سوال کے پہلے حصہ پر آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی نے سٹڈی کی ہے اور دوسرے حصہ پر ملبورن کی Swinburme University اور سڈنی کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی نے مل کر تحقیق کی ہے۔ان تحقیقات کا نچور پیش کرنے کے سے پہلے کائنات کی وسعت کا ایک اندازہ پیش کرنا خالی از دلچسپی نہ ہوگا۔کائنات جن انتہائی چھوٹے ذرات سے بنی ہے ( یعنی ایٹم ) ان کا نظام بھی ہمارے نظام شمسی سے مشابہ ہے۔جس طرح ہمارے سورج کے گرد مختلف دائروں میں سیارے محو گردش ہیں