مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 258 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 258

258 مغربی دنیا میں جرائم بڑھ رہے ہیں آسٹریلیا کے فیڈرل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ہم روز بروز زیادہ پر تشدد ہوتے جارہے ہیں۔وہ 3 مارچ ۱۹۹۷ء کو کینبرا میں جرائم کے موضوع پر ہونے والی ایک مجلس مذاکرہ میں تقریر کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ۱۹۸۳ء اور ۱۹۹۵ ء کے دوران یعنی بارہ سال کے عرصہ میں قاتلانہ حملوں میں ۲۵۵ فیصد اضافہ ہوا ہے ( یعنی کوئی بیس فی صد سالانہ ) اسی عرصہ میں جنسی حملوں میں ۱۶۲ فیصد اور ڈاکوں میں اے فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے بالمقابل ایک ماہر نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ آسٹریلیا میں تشدد کی کوئی ہر آئی ہوئی ہے بلکہ سو سال پہلے کی نسبت آج آسٹریلیا کی گلیوں میں چلنا پھر نا زیادہ محفوظ ہے۔ایک اور ماہر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا شمار دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی نسبت محفوظ ممالک میں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے لحاظ سے ہم صرف برطانیہ اور جاپان سے پیچھے ہیں۔برطانیہ اور جاپان میں ہر سال ایک لاکھ کی آبادی میں ایک آدمی قتل ہوتا ہے جب کہ آسٹریلیا، کینیڈا اور جرمنی میں دو آدمی قتل ہوتے ہیں۔سویڈن جو کبھی محفوظ ممالک میں شمار ہوتا تھا اب وہاں تین ،سویٹزرلینڈ میں چار امریکہ میں آٹھ نو آدمی قتل ہوتے ہیں۔گویا امریکہ قتل و غارت گری کے مقابلہ میں بھی اول آیا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ جتنا جتنا کوئی ملک مادہ پرستی میں ڈوبتا اور خدا سے دور ہوتا جائے گا اتنا اتنا ہی اس کا امن بر باد ہوتا چلا جائے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے (اللهم انت السلام ومنک