مکتوب آسٹریلیا — Page 222
222 لوگ آپ کو کیا سمجھتے ہیں؟ اس سوال کا جواب ماہرین نفسیات نے بہت تجربات کے بعد یہ دیا ہے کہ: ایسا ہی جیسا آپ ان کو سمجھتے ہیں۔“ نفسیات کی ایک شاخ کو STT یعنی (Spontaneous Trait Transference) کہا جاتا ہے۔یعنی ہر انسان میں بعض نمایاں امتیازی صفات ہوتی ہیں جو اس کی شخصیت کا طرہ امتیاز کہی جاسکتی ہیں۔یہ صفات اچھی بھی ہو سکتی ہیں اور بری بھی اور پاس اٹھنے بیٹھنے والوں کو منتقل ہو جاتی ہیں۔امریکہ کی اوہائیوسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر جان سکور انسکی جو اس شعبہ سے متعلق ہیں انہوں نے اپنی لیبارٹری میں بہت سے افراد پر ایسے تجربات کئے ہیں جن کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ لوگ دوسروں کے بارہ میں آپ کی اچھی یا بری باتیں سن کر خود آپ کے بارہ میں لاشعوری طور پر کیا رائے قائم کرتے ہیں۔ان کے تجربات کی رپورٹ رسالہ & Joumal of personality) (Social Psychology میں شائع ہوئی ہے جو دلچپسی کی حامل ہے۔پروفیسر صاحب نے بہت سے لوگوں کو ویڈیو پر کسی شخص کی تصویر دکھائی جس کے ساتھ ایک بیان بھی تھا جس میں کسی کے بارہ میں بعض باتیں بتائی گئی تھیں۔وہ باتیں یا تو صاحب تصویر نے کسی کے بارہ میں کہی تھیں جس کو وہ جانتا تھا یا کسی اور نے صاحب تصویر کے بارہ میں کہی تھیں۔جب لوگوں سے رائے لی گئی کہ صاحب تصویر یا دوسرے شخص کو آپ کیا سمجھتے ہیں تو تقریبا سبھی نے یہ کہا کہ