مکتوب آسٹریلیا — Page 13
13 ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بعد آنے والے انبیاء اور بالخصوص آنحضرت ﷺ کے ساتھ خدا نے کیا تھا۔جس کا خلاصہ یہ ہے کہ تم میری باتوں کو ماننا میں تمہاری دعاؤں کوسنوں گا اور تم پر دین و دنیا میں فضل فرماؤں گا۔خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اور اموال جنت کے بدلہ میں خرید لی ہیں۔ختنہ جس عہد کا ( جو بندے اور خدا کے درمیان ہے ) ظاہری نشان ہے اس کا بائبل میں بھی ذکر ہے اور قرآن میں بھی۔پس ختنہ کرواتے وقت اس عہد کو بھی یاد کرنا چاہئے اور بعد میں بھی والدین اور بچوں کو اسے دہراتے رہنا چاہئے۔بعض لوگ بالوں کو ساتویں روز منڈوانا (اگر کوئی امر مانع نہ ہو تو بھی) اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔بال منڈوانے وقف کرنے کی علامت ہے اور ہر کام جو سنت نبوی کی پیروی کی نیت سے کیا جائے اس کا ثواب ہوتا ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 18۔4۔03)