مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page i of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page i

I I I I I I I نحمده ونصلى على رسوله الكريم !! بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ مکتوب آسٹریلیا مکرم و محترم چوہدری خالد سیف اللہ خان صاحب ( آف آسٹریلیا) کی ان نگارشات اور مضامین کے انتخاب پر مشتمل ہے جو مختلف اوقات میں جماعت احمد یہ کے اخبارات ورسائل میں شائع ہوئے۔بحیثیت ایڈیٹر ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل میرے لئے یہ امر باعث مسرت ہے کہ اس انتخاب کا ایک بڑا حصہ آپ کی ان تحریرات پر مشتمل ہے جو ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل میں شائع ہوئیں۔محترم خالد سیف اللہ خان صاحب الفضل انٹرنیشنل کے ان چند ابتدائی قلمی معاونت فرمانے والوں میں سے ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ اب تک بڑے استقلال اور استقامت کے ساتھ یہ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔شروع شروع میں آپ نے مختلف دلچسپ خبریں اور تبصرے الفضل میں بھجوانے شروع کئے۔بعد میں آپ کی مرسلہ تحریریں ایک لمبے عرصہ تک مکتوب آسٹریلیا کے سلسلہ وار کالم کے تحت شائع ہوتی رہیں۔خاکسار کی تحریک پر آپ نے دنیائے مذاہب کے ایک اور سلسلہ وار کالم کے لئے بھی نہایت مفید اور معلوماتی مضامین ارسال فرمائے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت عمدہ علمی ذوق عطا فرمایا ہے اور صرف علم ہی نہیں نور علم سے بھی نوازا ہے۔مکتوب آسٹریلیا' کے مطالعہ سے قارئین پر واضح ہوگا کہ آپ سائنسی تحقیقات ، جدید انکشافات ، نت نئی ایجادات ، روز مرہ زندگی میں ہونے والے حادثات ہمتفرق حالات و واقعات اور