مجالس عرفان — Page 61
احمدی تھا۔حکومت سعودی عرب کی ایمبیسی نے یہ اعتراض کیا کہ ہم تو احمدیوں کو اندر نہیں آنے دیتے اور یہ احمدی ہے۔نائیجیرین گورنمنٹ نے کہا کہ اپنے وند کا لیڈر بنانا ہمارا کام ہے۔تمہارا کام نہیں۔تم و قد کو کینسل کرنا چاہتے ہو کینسل کر دو۔لیکن یہ وفد اسی طرح جائے گا۔اور سعودی عرب نے تسلیم کیا۔اور وہ حج کا لیڈر احمدی تھا۔انگلستان سے ہندوستان سے اور دنیا کے دوسرے ممالک سے احمدی کم از کم سینکڑوں نہیں تو بیسیوں جاتے ہیں۔اور سعودی عرب قبول کر لیتا ہے۔ہمارے معاملے میں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان گورنمنٹ تمہیں منظور نہیں کرتی تو ہم کس طرح کر لیں۔یہ صورت حال ہو رہی ہے۔وہاں احمدی ملازم ہیں اور سعودی عرب کی حکومت کو پتہ ہے۔انہوں نے بتایا ہوا ہے۔وہ شہزادوں کو لے کر ربوہ بھی آئے ہیں۔انگلستان میں ہماری بیت الصلوۃ میں ہے کہ آئے ہیں۔سوئٹزر لینڈ میں ہماری بیت الصلوۃ میں لے کر آئے ہیں۔کون کہتا ہے کہ ان کو پتہ نہیں کہ احمدی ہیں۔میں نے خود ان سے گفتگو کی ہوئی ہے۔اس لئے یہ آپ کا خیال غلام ہے۔خواتین کی محافل میں جنوں کی حقیقت پر ضرور سوال ہوتا ہے۔ایک بہن نے پوچھا۔قرآن کریم کے الفاظ الجن ولانس میں حرف "و" جو استعمال ہوا ہے اس وکا مطلب تو اور ہے لیکن آپ لوگ کہتے ہیں جن اور انسان ہیں کوئی فرق نہیں۔اگر ایسا ہے تو اس میں لفظ میں ہونا چاہئے تھا۔وضاحت کیجئے؟ حضور ایدہ الودود نے فرمایا۔