مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 58 of 142

مجالس عرفان — Page 58

۵۸ اگلے پرچے کا سوال حضور نے پڑھا کہ آپ حج کیوں نہیں کرتے ؟ حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہر نیکی کا ثواب ملتا ہے حج سب سے پہلے تاریخ میں جانتی ہیں کس پر بند ہوا تھا ؟ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا حج بند کیا گیا تھا۔وہ وجود جس کی خاطر در حقیقت خانہ کعبہ کی تعمیر ہوئی ہے اس میں سب سے زیادہ عبادت کا حق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم رکھتے تھے۔آپ کا حج بند کیا گیا اور قرآن کریم یہ گواہی دیتا ہے کہ حج بند ہونے پر سب سے زیادہ حج جو قبول ہوا ہے وہ وہ تھا جو آنحضرت نے نہیں کیا۔سورۃ الفتح میں تفصیل موجود ہے اور اس کی گواہی موجود ہے۔احادیث میں اس کی تفصیل موجود ہے اور کسی فرقے کا کوئی اختلاف نہیں صحابہ کرام اس بات پر اصرار کر رہے تھے، بلا استناد کر یا رسول اللہ یہ تھا رانج روکتے ہیں اہم زبر دستی بج کر کے دکھا ئیں گے، ہماری قربانیاں قبول کیجیئے اور ہو نہیں سکتا کہ آپ کی رویا قبول نہ ہو۔اس لئے ہم حاضر ہیں ہمیں اجازت دیں۔جس طرح منہ زور گھوڑے کی باگیں تھا منی پڑتی ہیں۔اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صبر و استقلال سے ان کو روکے رکھا۔اس قدر غم تھا صحابہ میں اس قدر جوش تھا کہ روایت آتی ہے کہ جب رسول اکرم نے یہ فیصلہ کیا کہ یہیں قربانیاں دے دی جائیں اور وہاں نہ جائیں تو ایک بھی صحابی نہیں اُٹھا۔جو اطاعت کے میلے تھے اور آگے بڑھ کرم نہوں نے قربانیاں نہیں دیں۔تب امہات المومنین میں سے ایک جو ساتھ تھیں۔