مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 32 of 142

مجالس عرفان — Page 32

۳۲ ایک خاتون نے سوال کیا ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ امام مہدی کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئیں حضور نے فرمایا یہ ایک نیا سوال ہے ؟ بڑا چھا سوال ہے۔امام مہدی کے آنے کی علامتیں تو ظاہر ہو چکیں امام مہدی نے کب آتا ہے؟ اس کی علامتیں دو طریق پر بیان کی گئی ہیں۔ایک آنے سے پہلے کی علامتیں اور ایک آنے کے بعد کی علامتیں۔جہاں تک آنے سے پہلے کی علامتیں ہیں وہ تو سو سال سے بھی زیادہ ہوا کہ پوری ہو چکی ہیں۔امام مہدی کے آنے سے پہلے کی جو علامتیں بیان ہوئیں ہیں ران میں یہ ہے کہ ایمان عملاً نزائل ہو جائے گا مسلمانوں کے اندر فتنہ فساد پیدا ہو جائے گا ، افتراق آجائے گا، نمازوں سے بے رخیتی ہوگی، یہاں تک حضور نے فرمایا مسجدیں آباد بھی ہوں گی تو ویران ہوں کی ہدایت سے خالی ہوں گی ، نام کا اسلام ہو جائے گا ، اعمال سارے غیر مسلموں والے شروع ہو جائیں گے۔جھوٹ ، دنگا فساد، دنیا داریاں ، ظلم و ستم ، دوسروں کا مال لوٹنا، جھوٹ بون ، لہو و لعب میں مبتلا ہو جانا یعنی قوم کی اکثریت کا یہ حال ہو چکا کہ قرآن کریم آجائے ٹیلی ویژن پر تو بند ہو جائے ٹیلی ویژن اور ناچ گانے والی آجائے تو دوڑ دوڑ کر کھولیں اس کو۔تو اور کیا ہوتی ہیں علامتیں امام مہدی کی۔اگر آپ دل میں غور کریں خدا کے خوف کے ساتھ تو یہ علامتیں تو بہت پہلے سے قوم میں ظاہر ہو چکیں ہیں۔یہاں تک کہ اکبر اللہ آبادی مرحوم جو مشہور شاعر تھے وہ تو اس وقت یہ کہہ رہے تھے ، ان کا حساس دل تھا ، وہ پہچان گئے تھے کہ اُمت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔