محضرنامہ

by Other Authors

Page 47 of 195

محضرنامہ — Page 47

م " جب میں ان بڑے بڑے اجرام کو دیکھتا ہوں اور ان کی عظمت اور عجائبات پر غور کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ صرف ارادہ الہی سے اور اس کے اشارہ سے ہی سب کچھ ہو گیا تو میری روح بے اختیار بول اُٹھتی ہے کہ اسے ہمارے قا در خدا تو کیا ہی بزرگ قدرتوں والا ہے۔تیرے کام کیسے عجیب اور وراء العقل ہیں۔نادان ہے وہ جو تیری قدرتوں کا انکار کرے اور احمق ہے وہ جو تیری نسبت یہ اعتراض پیش کرے کہ اُس نے ان چیزوں کو کیس بادہ (نسیم دعوت منه حاشیه ) سے بنایا ؟“ جانا چاہیے کہ جس خدا کی طرف ہمیں قرآن شریف نے بلایا ہے اس کی اس نے یہ صفات بھی ہیں:۔هُوَ اللهُ الَّذِي لا إلهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبَرُ هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَورُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ ما في السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - رَبُّ الْعَلَمِينَ الرّحمن الرّحِيم - مُلِكَ يَوْمِ الدِّينِ أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ الْحَيُّ الْقَيُّومُ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدَّ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ - وَلَهُ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ -۔یعنی وہ خدا جو واحد لاشریک ہے جس کے سوا کوئی بھی پرستش اور فرمانبرداری کے لائق نہیں۔یہ اس لئے فرمایا کہ اگروہ لاشریک نہ ہو توشاید اس کی طاقت پر شمن کی طاقت غالب آجائے۔اس صورت میں خدائی معرض خطرہ میں رہے گی اور جو فرمایا کہ اس کے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں۔اس سے یہ مطلب ہے کہ وہ ایسا کامل خدا ہے جس کی صفات اور خوبیاں اور کمالات ایسے اعلیٰ اور بلند ہیں کہ اگر موجودات میں سے بوجہ صفات