محضرنامہ — Page 34
یہ تینوں بنیادی مسائل یعنی ایمان بالله، ایمان بالکتاب اور ایمان بالرسول ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح پیوست ہیں اور باہم ایسا گہرا ربط رکھتے ہیں کہ ایک مضمون کو دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔پس ممکن نہیں کہ ان میں سے ایک مضمون کے متعلق حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے اعتقادات اور نظریات کا جائزہ دوسرے متعلقہ مضامین کے ذکر کے بغیر کما حقہ کیا جاسکے پس لا نا ہمیں ختم نبوت کے بارہ میں بانی سلسلہ کے فرمودات پر نظر ڈالنے سے قبل ہستی باری تعالیٰ اور قرآن عظیم کے متعلق آپ کے ایمان، اعتقادات اور نظریات پر بھی نظر کرنی پڑے گی ورنہ ختم نبوت کے بارہ میں آپ کے تصور کا ادراک معمل نہ ہو سکے گا۔اب ہم بستی باری تعالیٰ کے مضمون سے ابتداء کرتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ کے بعض اقتباسات پیش کرتے ہیں جو انشاء اللہ بعد ازاں ختم نبوت کے مضمون کو ذہن نشین کروانے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے :