محضرنامہ

by Other Authors

Page 184 of 195

محضرنامہ — Page 184

شیعوں کی طروب انگریز کی کافرانہ حکومت کی تما اور جہاد کی مخالفت - موعظه تحریف قرآن صفحه ۷۲۷۷۱ بار دوم ڈبلیو ڈبلیو ہنٹر کی کتاب ہمارے ہندوستانی مسلمان صفحہ ، ۳ - موعظه تقیه صفحه ۷۴،۷۳ بارسوم ۴ - اخبار وکیل امرتسر ۲۸ اکتوبر میں بیان آغا خان وحدت اسلامیہ کی بقاء کی واحد صُورت ہمارے نزدیک عالیم اسلام خصوصا پاکستان پہلے ہی مذہب کے نام پر شورشوں سے بہت نقصان اُٹھا چکا ہے اس لئے معزز ایوان کا فرض اولین ہے کہ وہ احمدی مسلمانوں کے خلاف موجودہ فسادات اور ہنگامہ آرائی کے پیش نظر فرقہ پرستی کے خوفناک نتائج پر غور کرے۔مولانا عبد المجید سالک نے ۱۹۵۲ میں حکومت پاکستان کو یہ مخلصانہ مشورہ دیا تھا کہ :- ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحمد رسُولُ اللہ کے پر قائل کو مسلمان سمجھیں اور مسلمان کی تکفیر کو ہمیشہ کے لئے ترک کر دیے بلکہ وقت آگیا ہے کہ اسلامی حکومت تکفیر مسلمین کو قانونا جرم قرار دے دے تا معاشرہ اسلامی اس لعنت سے ہمیشہ کے لئے پاک ہو جائے " د روزنامه آفاقی در دسمبر ۶۹)