محضرنامہ — Page 127
جناب قاضی رفیع اللہ صاحب ساکن بڑنی ضلع پشاور ه جناب مولوی عبد الجبار صاحب غره نومی امرتسری ه جناب سید محمدعبد السلام الدعلوی نبیرہ حضرت جناب مولانا شمس العلماء سید محمدنذیر حسینم مدظلہ العالی المحدث دہلوی۔ه جناب مولوی محمد ابراہیم صاحب دہلوی ابن مولوی محمد حسین صاحب فقیر ه جناب سید محمد ابوالحسن الدهلوی نبیره خورد جناب مولانا شمس العلماء سید محمد نذیر حسین مدظلہ العالی المحدث دہلوی۔ه جناب مولوی مداح بشیر و نذیر این مولوی محمد حسین صاحب المتخلص بفقیر ه جناب مولوی خلیل احمد صاحب مدرس اول مدرسه سهارنپور • جناب مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ه جناب محمود حسن صاحب مد ترس اول مدرسه دیوبند صالح اس فتوی میں جو انجمن اسلامیہ پنجاب کے استفتاء پر مندرجہ بالا علماء کرام نے دیا تھا صاف طور پر لکھا ہے کہ :۔(۱) مذہب اسلام کی رو سے کسی آدمی کو ناحق مارڈالنا ناجائز، حرام اور سخت بدترین گناہوں میں سے ہے خواہ وہ آدمی مسلم ہو یا غیر مسلم ہو، عیسائی ہو یا سیو دی ، ہندو ہو یا پارسی وغیرہ وغیرہ۔(۲) برٹش گورنمنٹ اور اس کی تمام رعایا میں باہمی حفاظت و سلامت کی بابت حقیقی یا ضمنی طور پر قطعی معاہدہ ہو چکا ہے۔(۳) یہ یقینی بات ہے کہ جو شخص گورنمنٹ کی قوم یا اس کی رعایا میں سے کسی کو قتل کرے گا وہ بمقتضائے حدیث مذکور مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا لَمْ يَرِحُ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ جنّت کی خوشبو سے محروم رہے گا یا