محضرنامہ — Page 105
۱۰۵ نبیوں کو ختم کرنے والے :۔اگر نبیوں کوختم کرنے والا کے معنی کئے جائیں تب یہ غور طلب آمر ہوگا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح نبیوں کو ختم فرمایا جسمانی اور مادی زندگی کے ختم کرنے کا سوال نہ تھا وہ سب نبی تو پہلے ہی فوت ہو چکے تھے جو ایک نبی حضرت عیسی زندہ سمجھے جاتے تھے وہ حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی زندہ قرار دیئے جاتے ہیں۔باقی رہا معنوی طور پر ختم کرنا تو یہ درست ہے کہ حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے سب نبیوں کو بلحاظ کمالات ختم کر دیا ہے یعنی آپ سب نبیوں سے کامل تر، بلند تر اور اعلیٰ تو ہیں اور آپ کی شان یہ ہے کہ آپ پر فقط نبوت ہی نہیں جملہ کمالات روحانی بھی ختم ہو گئے ہیں جیسا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں سے ختم شد بر نفس پاکش ہر کمال لاجرم شد ختم ہر سنجیرے آپ اپنی کتاب "توضیح مرام" میں مزید فرماتے ہیں :۔" جناب سیدنا ومولانا سید الکل و افضل الرسل حضرت خاتم النبيين محمد صطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک اعلیٰ مقام اور بر ترمرتبہ ہے جو اسی ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام نہیں چہ جائیکہ وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے یا نبیوں کی مہر :- عربی میں خاتم مہر کو کہتے ہیں۔جماعت احمدیہ آنحضرت کو نبیوں کی مہربھی یقین کرتی ہے چنانچہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں :- 11 اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب خاتم بنایا یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہر گز نہیں دی گئی۔اسی وجہ سے آپ کا نام خا تمر النبتين ٹھرا یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی تو جب روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔یہی معنی اس حدیث کے ہیں عُلَمَاءُ امتى كَا نَبِيَاءِ بنی اسرائیل اور بنی اسرائیل میں اگر چہ بہت سے نہی آئے مگر ان کی نبوت موسٹی کی پیروی کا