ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 68 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 68

سبق آموز پہلو یہ ہے کہ مدینے میں تھوڑے سے مسلمان تھے ایک دوسرے کے بے حد قریب بھی تھے مگر شادی اتنی سادگی سے ہوئی ہوگی کہ رسول اللہ متک کو خبر نہ ہوئی۔نہ یہ کہ آپ کو شادی میں بلایا جاتا اور اتنا دھوم دھڑا کا ہوتا کہ سب کو کوفت ہوتی۔انصار کی غیر معمولی محبت اور سلوک کو دیکھ کر مہاجر بے حد متاثر ہوئے اور رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی۔یا رسول اللہ! انصار کی اس نیکی کو دیکھ کر ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ کہیں خدا سے سارا اجر و ہی نہ لے جائیں۔آپ نے فرمایا نہیں نہیں ایسا نہیں ہوگا جب تک تم اُن کی نیکی کے شکر گذار اور خدا کے حضور اُن کے لئے دستِ بد عار ہو گے تم اجر سے محروم نہیں ہو سکتے۔(ابوداؤد) مؤاخاۃ کے اس سلسلے میں جو مشہور جوڑے بنے اُن میں سے چند نام درج ذیل ہیں۔حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت خارجہ بن زہیر (زید) حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عتبان بن مالک حضرت عثمان غنی اور حضرت اوس بن ثابت حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور سعد بن معاذ اشبلی حضرت زبیر بن عوام اور حضرت سلامه بن دفش اشبلی حضرت مصعب بن عمیر اور حضرت ایوب انصاری حضرت عمار بن یاسر اور حضرت حذیفہ بن یمان حضرت سلمان فارسی اور حضرت ابو درداء رض 68