ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 26
تعالیٰ نے عجیب انتظام فرمایا کہ مدینہ پہنچنے سے پہلے آپ کے لئے صاف لباس اور خوراک مہیا فرما دی۔وہ اس طرح کہ راستے میں زبیر بن العوام سے ملاقات ہوگئی وہ شام کے تجارتی سفر سے واپس مکہ جارہے تھے۔زبیر نے ایک جوڑ اسفید کپڑوں کا آپ کی خدمت میں پیش کیا اور ایک جوڑا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں۔اس طرح دونوں مسافروں کو ستھرے لباس مل گئے۔پھر آپ کا گذر ایک خاتون ام معبد کے خیمے کے پاس سے ہوا وہ تنہا ضعیف عورت مسافروں کو کھانا پانی پیش کر دیا کرتی تھیں۔آپ کے ساتھیوں نے اُس سے پوچھا کہ تمہارے پاس خوراک گوشت کھجور وغیرہ کچھ ہے مگر اتفاق کی بات کہ اُس دن اُس کے پاس کچھ بھی نہ تھا آپ نے کونے میں ایک کمزوری بکری دیکھی اُتم معبد سے پوچھا ام معبد یہ بکری کیسی ہے؟ ام معبد کہنے لگیں یہ اپنی کمزوری اور لاغری کی وجہ سے ریوڑ سے پیچھے رہ گئی ہے چراگاہ نہیں جاسکی یہ تو دودھ بھی نہیں دیتی۔آنحضور نے فرمایا تم اس کا دودھ دوھنے کی اجازت دیتی ہو ام معبد کہنے لگیں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اگر اس بکری میں دودھ نظر آتا ہے تو پھر دوھ لو۔حضور نے بکری کو اپنے پاس بلایا اور اللہ کا نام لے کر دودھ دوہا۔خدا تعالیٰ کی شان کہ اُس لاغر بکری نے اتنا دودھ دیا کہ ایک بڑا برتن دودھ کا بھر گیا۔آپ نے سب سے پہلے ام معبد کو دودھ پینے کے لئے دیا جب وہ خوب سیر ہوگئیں تو سب کو پلانے کے بعد آپ نے دودھ پیا۔26