کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 131 of 162

کتابِ تعلیم — Page 131

با لکل ترک کر دیا گیا ہے۔اور اس کو بھلا دیا ہے۔اب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ عہد نبوت پھر آجاد سے اور تقویٰ اور طہارت پھر قائم ہو۔اور اس کو اس نے اس جماعت کے ذریعہ چاہا ہے۔پس فرض ہے کہ حقیقی اصلاح کی طرف تم توجہ کرو اسی طرح پر جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اصلاح کا طریق بتایا ہے " ( ملفوظات جلد چهارم (۲۳) ٣٢ نفس کا گند خُدا تعالیٰ کے فضل سے نہی جور ہوسکتا ہے " در حقیقت یہ گند جو نفس کے جذبات کا ہے اور بداخلاقی - کبریہ یا وغیرہ صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے اس پر موت نہیں آتی جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو اور یہ مواد رویہ مل نہیں سکتے۔جب تک معرفت کی آگ اُن کو نہ جلائے جس میں یہ معرفت کی آگ پیدا ہو جاتی ہے وہ ان اخلاقی کمزوریوں سے پاک ہونے لگتا ہے اور بڑا ہو کر بھی اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا ہے اور اپنی ہستی کو کچھ حقیقت نہیں پاتا۔وہ اس نور اور روشنی کو جو انوالہ معرفت سے اُسے ملتی ہے اپنی کسی قابلیت اور خوبی کا نتیجہ نہیں مانتا۔اور نہ اسے اپنے نفس کی طرف منسوب کرتا ہے بلکہ وہ اُسے خدا تعالے ہی کا فضل اور رحم یقین کرتا ہے جیسے ایک دیوانہ پر آفتاب کی روشنی اور دھوپ پڑ کر اُسے منور کر دیتی ہے لیکن دیوار اپنا کوئی فخر نہیں کر سکتی کہ یہ روشنی میری قابلیت کی وجہ سے ہے۔یہ ایک دوسری بات ہے کہ