کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 37 of 46

کتاب محفوظ — Page 37

نمبر ۶ ہم نے قرآن کو قادیان کے قریب نازل کیا۔"انا انزلناه قريباً من القادیان۔" ہم نے قرآن کو قادیان کے قریب نازل کیا۔" (ازالہ اوہام صفحہ ۳۲ (20° پھر مولوی صاحب لکھتے ہیں۔دو تین شہروں کا نام قرآن شریف میں اعزاز کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔مکہ ، مدینہ قادیان" (تذکره) قارئین کرام ! حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں:۔" عالم کشف میں میرے دل میں اس بات کا یقین تھا کہ قرآن شریف میں تین شہروں کا ذکر ہے یعنی مکہ اور مدینہ اور قادیان کا۔" (خطبہ الہامیہ - روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۰ حاشیه ) پس یہ عالم کشف کی بات ہے۔اور کشف پر اعتراض کرنا صرف جاہلوں کا کام ہے اب اس کے بعد ہم وہ پورا اقتباس درج کرتے ہیں جس میں سے مصنف نے ایک عبارت اچک کر اس پر اپنے افتراء کی عمارت تعمیر کی ہے۔حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں۔"کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم مرزا غلام قادر میرے قریب بیٹھ کر بآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ " انا انزلنا قريبا من القاديان " تو میں نے سن کر تعجب کیا کہ کیا قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے؟ تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے۔تب میں نے نظر ڈالی جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ میں شاید قریب نصف کے موقع پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے۔" (ازالہ اوہام حاشیہ صفحہ ۷۶ ۷۷ ) قارئین کرام ! جیسا کہ آپ دیکھ چکے ہیں اس تمام عبارت میں کہیں اشارہ بھی قرآن کریم کے قادیان کے قریب نازل ہونے کا ذکر نہیں پس یہ نتیجہ نکالنا بالکل بجا