کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 28 of 46

کتاب محفوظ — Page 28

باللہ) درود شریف میں تبدیلی کی ہے۔اپنے اس جھوٹ کی تائید میں اس نے افتراء کرتے ہوئے یہ عبارت بھی تراشی ہے کہ اللهم صل على محمد واحمد و على آل محمد وأحمد كما صليت على ابراهيم و علی ال ابراهیم انک حمید مجید اللهم بارک علی محمد واحمد و علی الى محمد و احمد كما باركت على ابراهيم وعلی ال ابراهیم انک حمید مجید اور اسے ضیاء الاسلام پریس قادیان سے مطبوعہ رسالہ "درود شریف" کی طرف منسوب کیا ہے کہ یہ اس کے صفحہ ۴۴ پر لکھا ہوا ہے۔معزز قارئین! یہ رسالہ دراصل عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مدح نبوی میں ایک دلکش رسالہ ہے۔اس کا ایک ایک صفحہ اور ایک ایک سطر پڑھ جائیں کہیں بھی آپ کو یہ عبارت نظر نہیں آئے گی جو اس مولوی نے محض افتراء کے طور پر درج کی ہے اور ذرا خدا کا خوف نہیں کھایا کہ وہ مفتری کا دشمن ہے اور افتراء کرنا لعنتیوں کا کام ہے۔اسی وجہ سے اس مولوی نے رسالہ پر اپنا نام طبع کرنے سے گریز کیا ہے اور لوگوں سے چھپایا ہے لیکن کیا وہ خدا تعالٰی سے بھی چھپ سکتا ہے؟ قارئین کرام ! جیسا کہ ہم نے بتایا ہے کہ مذکوره رساله "درود شریف" مطبوعه ضیاء الاسلام پرلیس قادیان میں کسی جگہ بھی وہ عبارت درج نہیں جس پر اس مولوی نے اپنے افتراء کی بنیاد رکھتی ہے اور صفحہ ۴۴ جس کا اس نے حوالہ دیا ہے وہ تو حضرت مرزا صاحب کے مدح نبوی میں ایک فارسی قصیدہ سے شروع ہوتا ہے۔اس صفحہ پر پہلا شعر یہ ہے۔بر سر و جد است دل تادید روئے او بخواب اے بر آن رو و سرش جان و سر و رویم نثار کہ جب سے میں نے اپنے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب میں دیدار کیا ہے تب سے میرا دل وجد کر رہا ہے اور میرا سر اور میری جان اور منہ سب اس کے سر اور منہ پر قربان ہیں۔اسی رسالہ کے صفحہ ۷۹ پر حضرت مرزا صاحب کا یہ ارشاد درج ہے۔فرمایا:۔