خطبات وقف جدید — Page vii
V استطاعت کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یہ سلسلہ بڑھتا چلا جارہا ہے الحمد للہ۔خلفاء کرام وقف جدید کے آغاز سے ہی اس تحریک کے متعلق مختلف خطبات،خطابات اور ہدایات ارشاد فرماتے رہے ہیں۔اب خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے زیر نظر کتاب میں وقف جدید کے آغاز سے لے کر 2007 ء تک پچاس سالوں کے وہ تمام فرمودات جو خلفائے کرام نے وقف جدید کی تحریک کے حوالے سے مختلف مواقع پر ارشاد فرمائے ہیں، جمع کر دیے گئے ہیں۔یہ ایک کتاب نہیں بلکہ نہایت قیمتی خزانہ ہے جو افادہ عام کے لئے شائع کیا جارہا ہے۔اللہ کرے کہ یہ کتاب وقف جدید کے تمام مقاصد عالیہ کو پورا کرنے والی ہو اور احباب جماعت کو اپنے محبوب آئمہ کے ارشادات کی روشنی میں اپنی زندگی سنوارنے میں مدد گار ثابت ہو۔آمین۔آخر پر خاکساران تمام احباب کا شکر گزار ہے جنہوں نے اس کتاب کے مختلف مراحل میں تعاون فرمایا۔اللہ تعالیٰ سب احباب کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین