خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 617 of 682

خطبات وقف جدید — Page 617

617 حضرت لعليم المس ام اس داد اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بہر حال اس مختصر تاریخ وقف جدید اور کوائف کے بعد میں مجموعی کوائف بھی بتا دیتا ہوں جس میں ملکوں کی پوزیشن ہوگی اور پاکستان کے شہروں کی پوزیشن بھی۔مجموعی طور پر اللہ کے فضل سے جماعت نے 22 لاکھ 25 ہزار پونڈ ز کی قربانی پیش کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 83 ہزار پاؤنڈ ز زیادہ رہی ہے۔اور اس میں گو کہ مقامی ملکوں کے مطابق قربانیوں کے معیار بڑھے ہیں لیکن پاؤنڈز کے مقابلے میں امریکہ اور پاکستان میں بھی کرنسی کا ریٹ بہت کم ہو گیا ہے۔یعنی ان کی کرنسیوں کے معیار کم ہو گئے ہیں۔دنیا بھر کی جماعتوں میں ریٹ (Rate) گرنے کے باوجود پاکستان نمبر ایک پہ ہے۔امریکہ پہلے نمبر ایک پہ ہوتا تھا۔ان کو شاید یا حساس ہو کہ ہماری کرنسی شاید گری ہے اس لئے ہم دوسرے نمبر پر چلے گئے لیکن جیسا کہ میں نے کہا پاکستان میں قربانیوں کے معیار بہت بڑھ گئے ہیں۔غریبوں کا جذبہ قربانی جیت گیا ہے۔پس پاکستان کے احمدیوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ اس جذبے کو جو آپ میں پیدا ہو گیا ہے کبھی مرنے نہ دیں اور ہر مخالفت کی آندھی اس جذبے کو مزید ابھارنے والی ہوتا کہ آپ کی قربانیوں کے معیار بڑھتے چلے جائیں۔تو مجموعی پوزیشن کے لحاظ سے پاکستان نمبر ایک پرہ، امریکہ نمبر دو پر، برطانیہ نمبر تین ہیں یہ انہوں نےMaintain رکھا ہوا ہے۔جرمنی نمبر چار پہ، کینیڈا پانچ، ہندوستان چھ، انڈونیشیا سات پیجیم آٹھ ، آسٹریلیا نو اور دسویں نمبر پر سوئٹزرلینڈ ہے۔لیکن فرانس بھی تقریبا ان کے قریب ہی ہے، معمولی فرق ہے۔یورپین ممالک میں فرانس میں دعوت الی اللہ کا کام بہت اچھا ہورہا ہے اور انہوں نے دُور کے فرنچ جزائر میں جا کر وہاں بھی تبلیغ کی ہے اور اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔فرانس کو چاہئے کہ تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنے نو مبائعین کو چندوں میں بھی شامل کریں اور ان کو مالی قربانی کی بھی عادت ڈالیں۔بلجیم کی بھی چندوں کی طرف توجہ ہو رہی ہے۔وقف جدید میں شامل ہونے والے افراد چار لاکھ 92 ہزار سے اوپر ہیں۔اور اس سال 26 ہزار 700 کا اضافہ ہوا ہے۔اس میں بہت گنجائش ہے۔اگر جماعتیں کوشش کریں تو بہت اضافہ ہو سکتا ہے۔پاکستان میں کیونکہ اطفال اور بالغان کے دو مقابلے ہوتے ہیں پہلے بڑوں کا ہے۔لاہور کی جماعت اول ہے، کراچی دوم ہے اور ربوہ سوئم ہے۔اس کے بعد اضلاع میں راولپنڈی اوّل ہے۔پھر سیالکوٹ ، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، میر پور خاص، سرگودھا، گجرات اور بہاولنگر۔اور دفتر اطفال میں اول لاہور ہے دوم کراچی، سوئم ربوہ کی پوزیشن ہے۔اور اضلاع میں اسلام آباد، سیالکوٹ ،