خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 559 of 682

خطبات وقف جدید — Page 559

559 حضرت خلیفہ مسیح الرابع خدمت کیلئے بلاتا ہے اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر تم سب کے سب مجھے چھوڑ دو اور خدمت اور امداد سے پہلو تہی کرو تو وہ ایک قوم پیدا کر دے گا کہ اس کی خدمت بجالائیگی۔تم یقینا سمجھو کہ یہ کام آسمان سے ہے اور تماری خدمت صرف تمہاری بھلائی کیلئے ہے۔پس ایسا نہ ہو کہ تم دل میں تکبیر کرو اور یا یہ خیال کرو کہ ہم خدمت مالی یا کسی قسم کی خدمت کرتے ہیں۔میں بار بار تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تمہاری خدمتوں کا ذرہ محتاج نہیں۔ہاں تم پر یہ اس کا فضل ہے کہ تم کو خدمت کا موقع دیتا ہے۔“ مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 613 اشتہار تمبر 1903ء) اب میں آخر پر نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں ساری جماعت کو۔میرا دفتر نئے سال کی مبارکباد کی ڈاک سے بھر گیا ہے اور سب کو خیر مبارک لکھنا میرے لئے ممکن نہیں۔اسلئے میں اسی خطبہ کے آخر پر یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ جن لوگوں نے نئے سال کی مبارک دی ہے آپ سب کو خیر مبارک ہو اور نیا سال پہلے سال سے ہر پہلو سے بہتر نکلے۔ہر پُرانے دُکھ جو اس سال میں ہمیں پہنچے ہیں اگلے سال وہ خوشیوں میں تبدیل ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ نیکیوں میں بھی پچھلے سال کی نسبت بڑھ جائیں۔جماعت کو بھی خدا تعالیٰ نے اس بار بہت برکت دی ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ یہ جماعت بڑھتی چلی جائے گی۔( الفضل انٹرنیشنل 7 فروری2003ء)۔۔۔۔۔