خطبات وقف جدید — Page 372
372 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نہیں ، گزارہ الاؤنس سمجھ لیں گزارہ الاؤنس پانے والا کار کن نہیں ہے اور صرف دو کارکن ایسے ہیں جو طوعی طور پر اور وقف کی طرح ایک خدمت بجالا رہے ہیں مگر طوعی طور پر، ان میں ہمارے وکیل المال یا ایڈیشنل وکیل المال کہنا چاہئے کیونکہ اصل وکیل المال تو ربوہ میں ہیں ، ایڈیشنل وکیل المال محمد شریف صاحب اشرف ہیں اور ان کے ساتھ چوہدری محمد رفیق صاحب خدمت سرانجام دیتے ہیں۔دونوں ہی خدا کے فضل سے رضا کارانہ خدمت کرنے والے ہیں لیکن ایسا عمدہ کام سنبھالا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایک پورا بڑا دفتر کام کر رہا ہے اور گھڑی کی طرح باقاعدگی کے ساتھ اپنے اپنے وقت پر جو کام ہونے چاہئیں وہ شروع کر دیتے ہیں۔چنانچہ ان کا طریق یہ ہے کہ دسمبر کے آغاز سے دو ڈیڑھ مہینے پہلے سے باقاعدہ تمام جماعتوں کو یہ خط لکھنے شروع کر دیتے ہیں کہ وقف جدید کا سال اختتام پذیر ہے آپ فورار پورٹیں تیار کریں اور دسمبر کے آغاز سے پہلے پہلے اس دفتر تک پہنچ جانی چاہئیں۔اس پہلو سے جماعتوں کا جور د عمل ہے وہ کوئی اتنا خوشکن نہیں ہے لیکن گذشتہ سال کے مقابل پر پھر بھی کچھ بہتر Response ہے یا جواب ہے۔گذشتہ سال بھی 20 جماعتوں نے بروقت رپورٹ بھجوائی تھی امسال 26 جماعتوں سے بروقت رپورٹیں موصول ہوئی ہیں اور جہاں تک رپورٹوں کے با قاعدہ آنے کا تعلق ہے خواہ وہ وقت پر آئی ہوں یا بعد میں تو خدا کے فضل سے 52 مختلف ممالک سے گذشتہ سال رپورٹیں آئیں تھیں ان 52 کے اعداد و شمار پر انحصار کرتے ہوئے یہ اعداد و شمار جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں بنائے گئے ہیں اس لئے ان کے متعلق ایک بات یا درکھنی چاہئے کہ کچھ اندازے ان میں شامل ہیں رپورٹیں اب تک 52 میں سے صرف 26 کی ملی ہیں اور باقی جو رپورٹیں ہیں وہ ہم نے گذشتہ سال کے اعداد وشمار کو شامل کر لیا ہے اس پہلو سے جو اعدادوشمار بنیں گے ان میں خدا کے فضل سے بہتری تو ہو سکتی ہے کی نہیں آئے گی یعنی 26 ممالک کے اعداد و شمار من وعن وہی ہیں جو واقعتہ ہیں اور باقی کے متعلق اندازہ ہے کہ پچھلے سال جیسی بھی قربانی اگر وہ کریں تو اتنی وصولی انکی طرف سے ہو جانی چاہئے۔اس تمہید اور تعارف کے بعد اب میں اعدادوشمار پھر دوبارہ پڑھتا ہوں: سال گذشتہ کل وعدے 63,552 پونڈ کے تھے اور کل وصولی 69012 پونڈ کی تھی۔سال 1990 ء میں خدا کے فضل سے وعدوں میں بھی ترقی ہوئی اور 86867 کے وعدے ہوئے اور وصولی میں بھی ترقی ہوئی اور 87255 کی وصولی ہوئی۔جہاں تک شامل ہونے والوں کا تعلق ہے گذشتہ سال یہ تعداد 23227 تھی یعنی پاکستان سے باہر کے سارے دنیا کے ممالک میں 23227 ایسے خوش نصیب تھے جنھوں نے وقف جدید کی تحریک میں حصہ لیا۔امسال 721, 29 ہیں یعنی کسی قدر اضافہ ہے۔پچھلے سال بچگان کی تعداد صرف 6 ممالک سے موصول