خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 28 of 682

خطبات وقف جدید — Page 28

28 حضرت مصلح موعود ہوتی تھی۔ایک عورت کے متعلق تاریخ میں لکھا ہے کہ جب رسول کریم وہ جنگ تبوک کے لئے تشریف لے گئے تو اس کے خاوند کو آپ نے کسی کام کے لئے باہر بھیجا ہوا تھا جب وہ صحابی مدینہ واپس آئے تو رسول کریم ﷺہ تبوک کی طرف تشریف لے جاچکے تھے اور اس صحابی گو اس کا علم نہیں تھا وہ صحابی سید ھے گھر آئے۔اپنی بیوی سے انھیں بہت محبت تھی۔وہ گھر میں گھسے اور بیوی انھیں نظر آئی تو انھوں نے آگے بڑھ کر اسے اپنے جسم سے چمٹا لیا۔لیکن اُس زمانہ کی عورتیں بھی اس زمانہ کے مردوں سے زیادہ مخلص ہوتی تھیں اس عورت نے خاوند کو دھکا دیا اور کہنے لگی تجھے شرم نہیں آتی کہ خدا تعالیٰ کا رسول تو جان دینے کے لئے رومیوں کے مقابلہ کے لئے گیا ہوا ہے اور تجھے اپنی بیوی سے پیار کرنا سوجھتا ہے۔اس بات کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ اسی وقت اس نے اپنا گھوڑا پکڑا اور سوار ہو کر تبوک کی طرف چلا گیا اور کئی منزلوں پر جا کر وہ رسول اللہ سے جا کر مل گیا۔تو اس قسم کی ہمت اگر تم بھی اپنے اندر پیدا کر لوتو دین کی اشاعت کوئی مشکل امر ہیں چند دنوں کی بات ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت اترنے والی ہے۔اب یہ ناممکن بات ہے کہ زیادہ عرصہ تک آسمان اپنی مددکورو کے رکھے۔کوئی 25 ، 26 سال تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دشمنوں کی گالیاں سنیں ان سے پتھر کھائے اینٹیں کھائیں ماریں کھائیں لیکن تبلیغ جاری رکھی۔اس کے بعد قریباً 50 سال تک یہ کام ہم نے کیا یہ سارا زمانہ مل کر 75 سال کا ہو جاتا ہے۔آخر اللہ تعالیٰ ایسا تو نہیں کہ 75 سال تک ایک قوم کو گالیاں دلوائے، ماریں کھلائے ، پتھر مروائے اور پھر چپ کر کے بیٹھا رہے۔اب میں سمجھتا ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آسمان سے اترے گی اور گوساری دنیا میں احمدیت پھیل جانے میں ابھی دوسوسال باقی ہیں لیکن ساری دنیا میں پھیلنے کے تو یہ معنے ہیں کہ امریکہ میں بھی پھیل جائے ، انڈونیشیا میں بھی پھیل جائے ، کینیڈا میں بھی پھیل جائے ، چین میں بھی پھیل جائے ، اٹلی میں بھی پھیل جائے ، جرمنی اور فرانس میں بھی پھیل جائے۔ایسا بھی ایک دن ضرور ہوگا لیکن ابھی ہمیں صرف اپنے ملک میں پھیلنے کی ضرورت ہے اور اتنی ترقی میں سمجھتا ہوں کہ 80 سال کے اندراندر ہو جانی چاہئے اور اس میں اب صرف چند سال باقی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1882ء میں دعوی کیا اور 1908ء میں آپ فوت ہوئے۔یہ 26 سال کا عرصہ ہو گیا۔26 سال کے بعد پھر 50 سال اب تک کے ملائے جائیں تو 76 سال بن جاتے ہیں اور اگر ہم یہ عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش سے لیں تو 1835ء میں آپ پیدا ہوئے اور 1935ء میں آپ پر سو سال ہو گئے۔ہمارا فرض تھا کہ 1935ء میں ہم ایک بہت بڑی جو بلی مناتے لیکن ہماری جماعت نے 1939ء میں خلافت جو بلی تو منائی لیکن 1935ء