خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 247 of 682

خطبات وقف جدید — Page 247

247 حضرت خلیلتہ امسیح الرابع آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے ( تذکرہ طبع سوم ص 397) یہ آگ اس دن مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کی غلام بنائی گئی تھی۔جب میں نے یہ واقعہ سنا تو مجھے ایک ہندی دوہا یا د آ گیا۔دوہوں میں بعض سبق سکھائے جاتے ہیں۔بعض بڑے پیارے دو ہے ہوتے ہیں۔دو ہا یہ کہتا ہے کہ کسی درخت پر ایک پرندہ بیٹھا تھا تو کسی نے اس درخت کو آگ لگا دی اور وہ جلنے لگا۔دوسرے پرندے نے اس سے کہا کہ آگ پھیل رہی ہے اور تم بھی جلنے کو ہو۔اب وقت ہے کہ یہاں سے نکل جاؤ تو اس پرندے نے جواب دیا کہ اس درخت کی شاخوں پر میں نے بسیرا کیا ، اس کے پھل سے میں نے غذا حاصل کی۔اس نے مجھے سایہ بھی پہنچایا اور گرمی اور سردی سے بھی بچایا۔میر ادھرم یہی ہے کہ اب میں اس کے ساتھ جل جاؤں۔دراصل یہ نو مسلم بھی یہ دوہا پڑھ رہا تھا کہ اسلام نے مجھے عزت عطا کی۔اسلام نے مجھے شرف انسانیت سے آگاہ کیا۔زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچایا۔اس لئے اگر تم اس اسلام کو جلانا چاہتے ہو تو میرا دھرم یہی ہے کہ میں اس اسلام کے ساتھ جل جاؤں۔جلالواگر تم جلانا چاہتے ہو۔(روز نامه الفضل 22 مئی 1983 ء )