خطبات وقف جدید — Page 128
128 حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رکھو۔خدا تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھو۔اس سے بھی نا اُمید مت ہو ہر دکھ میں اسے یاد کرو اور سکھ میں اسے بھولو نہیں اور خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے اور بندیاں بن کر اپنی زندگی کے دن گزارو۔اگر یہ کرو گے تو دنیا وہی معجزانہ نظارے آج پھر دیکھے گی جو معجزانہ نظارے اس نے آج سے چودہ سو سال پہلے دیکھے اور آج تک وہ حیران ہے کہ یہ کیا ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمیں انہی صحابہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے اور انہی صحابیات کے نورانی لباسوں میں اپنی زندگی کے یہ دن گزارنے کی توفیق عطا کرے۔آمین الفضل 11 فروری 1968 ، ص 2) *****