خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 85
خطبات طاہر جلد ۹ 85 خطبه جمعه ۹ رفروری ۱۹۹۰ء صدا حضرت محمدمصطفی امی کا بر پا کرده انقلاب از سرنو جماعت احمدیہ کے ذریعہ تمام عالم میں بیا کیا جائے گا۔( خطبه جمعه فرموده ۹ فروری ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت قرآنی تلاوت کی : يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَوتُ وَبَرَزُوا الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (ابراہیم: ۴۹) پھر فرمایا۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ زمانہ یاد کرو جبکہ زمین تبدیل کر دی جائے گی ، اس زمین سے بالکل مختلف حالت میں جس کو تم دیکھتے ہو۔وَ السَّموات اور اسی طرح آسمان بھی تبدیل کئے جائیں گے وَبَرَزُوا لِلهِ الْوَاحِدِ اور لوگ جوق در جوق خدائے واحد اور قہار کے لئے نکل کھڑے ہوں گے۔یعنی وہ تبدیلیاں توحید کی طرف لے جانے والی تبدیلیاں ہوں گی خواہ وہ زمین پر واقع ہونے والی تبدیلیاں ہوں یا آسمان پر واقع ہونے والی تبدیلیاں ہوں ان کا نتیجہ ایک ہی نکلے گا یعنی خدا کی توحید آسمانوں پر بھی قائم ہوگی اور زمین پر بھی قائم ہوگی اور کثرت سے تو میں توحید کا رخ اختیار کریں گی۔یہ قرآن کریم کی وہ پیشگوئی ہے جس کا اس زمانے سے بڑا گہرا تعلق ہے اور جماعت احمد یہ کے سپرد یہ عظیم الشان خدمت کی گئی ہے کہ ان تبدیلیوں کو جلد تر لانے میں اپنی تمام تر قوتیں صرف کر دے جن تبدیلیوں کو خدا تعالیٰ نے مقدر فرما دیا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کی تقدیر میں ہمیشہ اسی طرح ظاہر