خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 4
خطبات طاہر جلد ۹ 4 خطبہ جمعہ ۵/جنوری ۱۹۹۰ء جو تمہارے نزدیک بالکل بے عقل ہیں اور ان کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے دیکھو وہ کس غذا پر پلتے ہیں۔جو غذا ئیں بھی ہم نے زندگی کے لئے پیدا کی ہیں۔زندگی کو جاری رکھنے کے لئے اور اس کی پرورش کے لئے پیدا کی ہیں، ان میں سب سے ادنیٰ درجہ کی غذا وہ ہے جو یہ اَنْعَامِ کھاتے ہیں۔گائے، بھینسیں ، بکریاں، بھیڑیں ، اونٹ۔اونٹ تو ایسی ایسی خوفناک غذا یہ بھی منہ مارتا ہے جو دنیا کا کوئی اور جانور نہیں کھا سکتا۔کہتے ہیں صرف بکری اس چیز میں اس کا مقابلہ کرتی ہے۔اور وہ بھی اَنْعَامِ میں داخل ہے۔پس دودھ دینے والے جانور غذا کی سب سے ادنیٰ حالت پر پلتے ہیں اور دیکھو پھر وہ اس غذا سے کیا سلوک کرتے ہیں۔ایک طرف اس کی گندگی کو الگ کر دیتے ہیں اور دوسری طرف خون بنانے سے پہلے جو خالصہ ان کے کام آتا ہے، ایک ایسی غذا بھی بناتے ہیں جو پہلی حالت اور آخری حالت کے درمیان ہے۔بعض مفسرین ان بحثوں میں الجھ گئے کہ یہ جو فرمایا کہ خون اور فضلہ کے درمیان ، تو غالبا اس سے مراد یہ ہے کہ جسم میں جو دودھ پیدا کرنے والی جگہ ہے وہ ان دونوں کے درمیان ہے اور کئی طریقوں سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی حالانکہ ہرگز یہ بات نہیں۔ظاہری مقام کے لحاظ سے فضلہ اور خون جہاں جہاں بنتے ہیں ان کے درمیان دودھ پیدا کرنے والے اعضاء نہیں ہیں بلکہ ان کا الگ مقام ہے۔تو یہ معنوی ذکر ہو رہا ہے۔یہ فرمایا جارہا ہے کہ غذا کی ادنیٰ حالت اور اعلیٰ حالت یعنی خون بننے تک درمیان میں دودھ بنتا ہے اور دودھ میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ وہ صرف ان جانوروں کے اپنے کام ہی نہیں آتا وہ دوسروں کے بھی کام آتا ہے اور تمہارے بھی کام آتا ہے۔چنانچہ وہ غذا کی ادنیٰ حالت جو تمہارے براہ راست کسی کام نہیں آسکتی یعنی گھاس پھوس ، پتے اور تنکے ، خس خاشاک ، جن کے اندر انسان کے لئے براہ راست کوئی بھی غذا موجود نہیں ان چیزوں پر یہ جانور منہ مارتے ہیں۔کانٹے دار جھاڑیوں پہ منہ مارتے ہیں، بدمزہ کیلے پتے کھاتے ہیں اور ان میں ایسی شیریں چیز یعنی دودھ پیدا کر دیتے ہیں جو صرف اپنے لئے نہیں پیدا کرتے بلکہ دوسروں کے فائدے کے لئے بھی پیدا کرتے ہیں۔تو بنی نوع انسان کی کتنی عظیم الشان خدمت ہے جو یہ جانور کر رہے ہیں۔اس کے مقابل پر عام انسانوں کی مثال دی گئی۔فرمایا: عام انسانوں کا یہ حال ہے کہ ہم ان کے لئے اعلیٰ غذا پیدا کرتے ہیں۔پھل اور پھلوں میں سے بھی کھجور اور انگور جیسے اعلیٰ درجے کے پھل