خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 761
خطبات طاہر جلد ۹ 761 خطبہ جمعہ ۱۴؍ دسمبر ۱۹۹۰ء اس کے بیان کا رحمانیت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔پس یہ بہت ہی اہم بات ہے۔زندگی کی تمام اہم چیزوں میں سب سے زیادہ اہم عبادت ہے مگر وہ عبادت جسے سمجھ کر ادا کیا جائے، جو کیفیتوں میں ڈھلنی شروع ہو جائے اور کیفیتوں سے بھر جائے اس سے زندگی پیدا ہوتی ہے اور وہ زندگی پھر تمام کائنات کو زندہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین