خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 755
خطبات طاہر جلد ۹ 755 خطبه جمعه ۱۴ رد نمبر ۱۹۹۰ء دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ہم سنتے ہوئے بھی سننے سے محروم رہیں گے۔ہم چکھتے ہوئے بھی چکھنے سے محرم رہیں گے اور اپنی کسی حسن کے ذریعے بھی تجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے۔مؤمن جب اس عجز کے مقام پر فائز ہوتا ہے تو پھر اِيَّاكَ نَعْبُدُ کی دعا میں ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔عجز میں ایک طاقت ہے اور کبر میں نا طاقتی پائی جاتی ہے۔جب بھی انسان خدا سے تعلق باندھتا ہے تو یادر کھے کہ وہاں طاقت کا نام عجز ہے یعنی اپنی کمزوریوں کا احساس اور اپنی بڑائی کا احساس کمزوری ہے جس کے بعد انسان خدا سے تعلق کاٹ لیتا ہے۔پس حواس خمسہ کی نا اہلی کو دیکھنے کے لئے آپ کو کہیں بہت دُور کے سفر کی ضرورت نہیں۔اہلیت رکھتے ہوئے بھی ان میں ایک نااہلیت پائی جاتی ہے۔پس دنیا کی عظیم قوموں کو آپ دیکھیں جو خدا تعالیٰ کی تخلیق پر غور کرتے ہوئے ، اس تخلیق میں چھپے ہوئے رازوں سے استفادہ کرتے ہوئے عظیم الشان ایجادات کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں اور وہ قومیں آج تمام دنیا پر غالب ہیں لیکن ان کا بھاری حصہ ایسا ہے اور بہت بھاری حصہ ایسا ہے جو خدا کے تصور سے نا آشنا ہے اور ذاتی طور پر خدا سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ، خدا کے تصور کا ایک ایسا مبہم سا سایہ ان کے ذہنوں پر پڑا ہوتا ہے جو تعلق قائم کرنے کے لئے کافی نہیں۔ایک فرضی سا خیال ہے اور ایک کثیر تعداد ان میں سے ایسی ہے جو باشعور طور پر یہ اعلان کرنے کی جرات کرتے ہیں کہ خدا نہیں ہے۔ایسے بھی بڑے بڑے سائنس دان ہیں جنہوں نے بے انتہاء تشخص کیا اور قدرت کے بہت بڑے بڑے عظیم راز پالئے اور سب کچھ پانے کے بعد یہ کہہ کر سب کچھ گنوا بیٹھے کہ ہم نے تو ہر طرف دیکھا ہمیں تو خدا کہیں دکھائی نہیں دیا۔پس جب میں حواس خمسہ کی بات کرتا ہوں تو وہ کھڑکیاں ہیں ، دروازے ہیں جہاں تک روشنی پہنچ سکتی ہے مگر دروازے اور کھڑکیاں اچھل اچھل کر روشنیوں تک نہیں پہنچ سکتے۔روشنی ان تک پہنچتی ہے۔الله نُورُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ ( النور : ۲۶) خدا زمین و آسمان کا نور ہے اور اور معانی کے علاوہ ایک یہ معنی ہیں کہ تم آنکھیں کھولو، نور خود تم تک پہنچے گا اگر تم نور کی طلب کرنے والے ہو گے اور نور کی خواہش رکھنے والے ہو۔اگر تم نور کی خواہش رکھو گے تو آنکھیں کھولو گے اور کھولو گے تو ہر طرف سے خدا کے جلوے تم تک پہنچنے لگیں گے اور اگر آنکھیں رکھتے ہوئے آنکھیں بند رکھو گے تو اندرونی طور پر تم میں بظاہر صلاحیت ہوگی لیکن نو رتم تک نہیں پہنچ سکے گا۔پس حواس خمسہ تو ہر شخص