خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 651
خطبات طاہر جلد ۹ 651 خطبه جمعه ۲ / نومبر ۱۹۹۰ء سے جو انگلستان میں ہیں میں نے ان سے بات کی تھی کہ آپ لوگوں کو اب چاہئے کہ کاشغر سے رابطے کریں۔اب تو رابطوں کی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں، روکیں دور ہورہی ہیں چنانچہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں اور جہاں تک ممکن ہے وہ تحقیق کر کے اپنے پرانے علاقے کا پتا کر رہے ہیں تا کہ وہاں خود جاسکیں یا ہم کسی واقف عارضی کو وہاں بھیج دیں تو وہاں جا کر پرانے روابط کو زندہ کیا جائے۔بہر حال وہ تحریک جو۱۹۳۴ء میں ایک بہت چھوٹی سی تحریک کے طور پر شروع ہوئی تھی اب جیسا کہ آپ دیکھ چکے ہیں ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کی برکتیں پھیل رہی ہیں اور جو پھل اس نے پیدا کئے وہ آگے اپنے پیج دنیا میں پھیلا رہے ہیں اور اس طرح ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی نشر واشاعت کے سامان ہو رہے ہیں۔چندے کا یہ حال ہے کہ اس زمانے میں تمام دنیا کے چندے کے وعدے ایک لاکھ ۲۶ ہزار تھے اور آج جو امریکہ سے اطلاع ملی ہے۔امریکہ کی تمام وصولی صرف ایک ملک کی اس زمانے کے وعدوں سے ۷ اگناہ زیادہ ہے اور امریکہ (غالباً میں دیکھتا ہوں ادائیگیوں میں کس نمبر پر آتا ہے) ہاں ! امریکہ کا نمبر ادا ئیگی کے لحاظ سے چوتھا ہے تو چوتھے نمبر کی ادائیگی کا ملک ہے وہ اس زمانے کے تمام دنیا کے ممالک کے چندوں کے مقابل پر آج سے اگناہ زیادہ چندہ دے رہا ہے۔اس سے آپ اندازہ کریں کہ ان چندوں میں کتنی برکت پڑی۔لیکن چندوں میں برکت کی جب ہم بات کرتے ہیں تو دراصل یہ چندے اخلاص کا پیمانہ ہیں۔اموال کے کم اور زیادہ ہونے کی بحث نہیں ہے۔اگر اموال کی بات کریں تو ہماری ساری دنیا کا تحریک جدید کا جو چندہ ہے وہ آج کل کے بڑے بڑے امیروں کی دولت کے مقابل پر ایک قطرے کی بھی حیثیت نہیں رکھتا۔اتنے بڑے بڑے واحد امراء دنیا میں موجود ہیں جن کی دولت جماعت احمدیہ کی مجموعی دولت کے لگ بھگ ہو گی۔اس لئے جب میں چندوں میں برکت کی بات کرتا ہوں تو ہر گز یہ مراد نہیں کہ ہمارے پاس غیر معمولی طور پر دولت اکٹھی ہوگئی ہے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اخلاص میں بہت برکت دی۔جماعت قلیل تعداد ہونے کے باوجود، غریب ہونے کے باوجود مالی قربانیوں میں آگے بڑھتی گئی ہے اور تھک کر پیچھے نہیں ہٹی اور ۶ ۵ سال کا عرصہ ہو گیا ہے اس تحریک کو بجائے اس کے کہ اس عرصے میں جب دو تین نسلیں آملی ہیں لوگ تھک جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بہت ہوگئی کافی دیر ہوگئی اب آہستہ آہستہ اس تحریک کو ختم