خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 594
خطبات طاہر جلد ۹ سے مرادیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔594 خطبه جمعه ۵/اکتوبر ۱۹۹۰ء پس ظاہری طور پر دیکھیں زیارت ایک ہی قسم کی ہے لیکن نتائج کتنے مختلف ہیں ایک زیارت موت کو بھلا دینے والی زیارت ہے یعنی جو مرے ہوئے ہیں ان کو بھی زندہ سمجھ رہے ہیں اور ایک زیارت ہے جو زندوں کو بھی موت کا خوف دلاتی ہے۔پس جواب طلبی کی خاطر موت کو یا درکھنا یہ ہر قسم کے انسانی معاشرے کی اصلاح کے لئے ضروری ہے اور صرف مذہبی معاشرہ نہیں بلکہ غیر مذہبی معاشرہ بھی اگر لقاء کا قائل ہو جائے تو مذاہب کے اختلاف کے باوجود انسان کے اخلاق پر اس لقاء کا بہت ہی گہرا اثر پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت احمدیہ کی اصلاح میں لقاء باری تعالیٰ کا عقیدہ غیر معمولی اثر دکھانے لگے۔اس کی دعا کا خیال مجھے اس لئے آیا ہے کہ بسا اوقات میں نے دیکھا ہے کہ نصیحتیں کی جاتی ہیں مسلسل کی جاتی ہیں مگر اثر نہیں ہوتا۔پھر میں اپنے آپ کو جھنجھوڑتا ہوں وجوہات تلاش کرتا ہوں۔کیا وجہ ہوئی کہ بعض بدیاں جماعت سے دور نہیں ہور ہیں بعض معاشرتی خرابیاں ہیں جو مٹنے میں نہیں آرہیں کیا میرے بیان میں کوئی کمزوری رہ گئی یا کوئی ایسی باتیں ہیں جن تک نظر نہیں پہنچ سکی تو ان کی تلاش میں میری نظر اس بات پر آکر ٹھہری کہ حقیقت میں ان تمام بدیوں کا لقائے یوم آخر سے بڑا گہرا تعلق ہے اس لئے جماعت میں لقاء کے مضمون کا بار بار ذکر کرنا ضروری ہے تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقام پر فائز کرے جہاں ہم اس کو دیکھ رہے ہوں اور وہ ہمیں دیکھ رہا ہو۔