خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 579 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 579

خطبات طاہر جلد ۹ 579 خطبه جمعه ۵/اکتوبر ۱۹۹۰ء لقائے باری تعالیٰ پر یقین کرنے سے انسان گناہوں سے بچ سکتا ہے۔خطبه جمعه فرموده ۵ را کتوبر۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : وَقِيْلَ الْيَوْمَ نَنْسُكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا وَمَأْوِيكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّنْ نُصِرِينَ ذلِكُمْ بِأَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ أَيْتِ اللهِ هُزُوًا وَّغَرَّ تُكُمُ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا ۚ فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَوتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ پھر فرمایا:۔(الجاثیه: ۳۵ تا ۳۸) یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الجاثیہ سے لی گئی ہیں۔وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنْسَكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا وَ مَأْ و يكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ نُصِرِينَ اور ان سے کہا جائے گا کہ آج ہم نے تم کو اسی طرح بھلا دیا ہے جیسے تم اس دن کو بھلا بیٹھے تھے جس دن تمہاری ملاقات مقدر تھی یعنی لِقَاءَ يَوْمِكُمُ هذا آج کے دن کی ملاقات کو بھلا بیٹھے