خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 563 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 563

خطبات طاہر جلد ۹ 563 خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء استغفار کرتے ہوئے اور دعا کرتے ہوئے اگر تمام جماعتی عہد یداران اپنے کام کے معیار کو بڑھانے کی کوشش کریں گے تو میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ کام دراصل خدا ہی نے کرنے ہیں اور وہی بات ہے جس سے میں نے اس خطبے کا آغاز کیا تھا کہ کام خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا خدا کی طرف سے توفیق مل جائے تو ہر بات آسان ہو جاتی ہے۔ہر بات پہاڑی ندیوں کی طرح خودرو بڑی طاقت سے بہنے لگتی ہے اور اس کو چلانے کے لئے اس کو جاری کرنے کے لئے بظا ہر کسی محنت کی ضرورت نہیں پڑتی۔جو محنت اس میں داخل ہوتی ہے وہ ایک طبعی قانون کے طور پر خود بخود اس کام کو آگے بڑھانے میں جذب ہو جاتی ہے اور دیکھنے والا یہی محسوس کرتا ہے کہ خود بہنے والی ایک طاقتور پہاڑی ندی ہے لیکن ان دو باتوں پر اس کا انحصار ہے جو میں نے بیان کی ہیں۔اپنے تقویٰ کا معیار بڑھاتے ہوئے خدا پر انحصار کریں اور دعاؤں پر زور دیں اور دعاؤں پر اپنے سب کاموں کی بناء کریں اور پھر اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کو بڑھا ئیں اور ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ اگر ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے کام آج جس رفتار سے چل رہے ہیں ان سے سینکڑوں گنا زیادہ رفتار سے اور زیادہ قوت کے ساتھ اور شان کے ساتھ آگے بڑھنا شروع ہوں گے اور آئندہ نسلوں کو ہم ورثے میں جو تقویٰ دیں گے اس کی جزاء ہمیں نصیب ہوتی رہے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب اختتام پر میں اپنے ایک بہت ہی پیارے بھائی صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے یہ بتاتا ہوں کہ نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی اور ان کے ساتھ ہی ہمارے اور بھی بہت سے ایسے دوست ہیں جو دنیا سے رخصت ہو گئے۔جن کے اپنے مقامات اور ایسے مراتب تھے جو بعض صورتوں میں دکھائی دیتے ہیں بعض صورتوں میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے نظر سے مخفی بھی رہتے ہیں تو ان سب کا نام پڑھ کر سنا دیا گیا ہے۔ان میں سے تین کا ذکر میں خصوصیت سے کرنا چاہتا ہوں۔ایک ہمارے چوہدری فتح محمد صاحب نائب امیر جماعت لاہور ، ان کی وفات کی بھی کل اطلاع ملی ہے۔یہ بھی بہت مخلص فدائی اور بے لوث خدمت کرنے والے اور ہر قسم کی ریا کاری سے کلیۂ پاک صاف گو، صاف دل انسان تھے اور انہوں نے امیر جماعت لاہور کے لئے بہت ہی ان