خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 521
خطبات طاہر جلد ۹ 521 خطبہ جمعہ کے استمبر ۱۹۹۰ء بعض جھوٹ میرے علم میں آئے اور مجھے اس کی تکلیف پہنچی۔اس لئے میں نے اسی وقت یہ فیصلہ کر لیا کہ جرمنی کی جماعت میں جو خطبہ دوں گا اس میں سب سے زیادہ اہم نصیحت جھوٹ سے پر ہیز کی نصیحت ہوگی۔جھوٹ سے متعلق قرآن کریم نے مختلف مواقع پر جو بڑی شدت کے ساتھ اس سے باز رہنے کی ہدایت فرمائی ہے اس میں سب سے زیادہ زور اس رنگ میں دیا گیا کہ جھوٹ کو شرک کے ہم پلہ قرار دیا گیا ہے۔جھوٹ اور شرک کو آپس میں اس طرح جوڑ کر بیان کیا ہے گویا وہ ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں۔پس یا درکھیں کہ حقیقت یہ ہے کہ جھوٹ کی نفسیات ایک شرک کی نفسیات کے مشابہ ہیں۔دونوں کی بنیادیں ایک جیسی ہیں۔آگے جا کر کچھ رستے بدل جاتے ہیں اور بظاہر اختلافات نظر آتے ہیں۔وہاں مختلف شکلیں اختیار کر لیتے ہیں لیکن حقیقت میں جھوٹ اور شرک دراصل ایک ہی جڑ کے دو درخت ہیں اور خصوصیت کے ساتھ شرک خفی تو خالصہ جھوٹ پر پلتا ہے اور جھوٹ شرک پر پلتا ہے۔اب آپ دیکھیں کہ آپ نظارہ میں ایک خرگوش کا تصور باندھیں جو گھاس کے ایک چھوٹے سے میدان میں اپنی جگہ سے باہر نکلتا ہے اور اس کے اردگر دجھاڑیاں ہوتی ہیں جب وہ کسی خطرے کو محسوس کرتا ہے، کسی کتے کی آواز سُنتا ہے یا شکاری پرندے کا سایہ پڑتا دیکھتا ہے تو ایک دو چھلانگیں لگا کر کسی جھاڑی میں چھپ جاتا ہے، اس کے چاروں طرف جھاڑیاں ہوتی ہیں اس لئے کہ وہ جانتا ہے کہ یہاں مجھے پناہ ملے گی اور جب تک پناہ کا یقین نہ ہو وہ اس کھلے میدان میں جرات کے ساتھ آ کر گھاس چر نہیں سکتا۔یہی حال جھوٹے کا ہے اور وہ جھاڑیاں جوار دگر دجھوٹ کی جھاڑیاں ہوتی ہیں وہ اُس کی پناہ گاہ بنتی ہیں اور گھاس کے میدان کی مثال اس کی بدیوں کی مثال ہے۔ایک جھوٹا شخص جب برائیوں میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے بھی خطرہ ہوتا ہے کہ وہ پکڑا نہ جائے کیونکہ مزا ہونی ہے لیکن ہر برائی کے وقت اُس کا سہارا جھوٹ ہوتا ہے اور اس کی نیت میں یہ سہارا داخل ہوتا ہے۔اگر وہ برائی کے وقت اپنی نیت کا تجزیہ کرے اور یہ سوچے کہ اگر میں پکڑا جاؤں گا تو میں کیا کروں گا۔اس وقت دراصل اس کی نیت کی حقیقت اس پر واضح ہو سکتی ہے۔لازماً بھاری اکثریت اپنے نفس کو یہ جواب دے گی کہ میں یہ بہانہ بناؤں گا اور وہ بہانہ بناؤں گا۔یہ جھوٹ بولوں گا یا وہ جھوٹ بولوں گا جو نسبتا بیوقوف لوگ ہیں وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں اور جو نسبتاً چالاک لوگ ہیں۔وہ بھی جھوٹ بولتے ہیں