خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 513 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 513

خطبات طاہر جلد ۹ 513 خطبه جمعه ۳۱ /اگست ۱۹۹۰ء جاتے ہیں پس نیتوں کو درست کر لیں اور یہ فیصلہ کریں کہ یہاں چلے آنے کے بعد آپ کی پہلی نیتوں سے آپ کا رابطہ کٹ جائے گا اور اب آپ اپنی ہجرت کو الی اللہ بنانے کی کوشش کریں گے۔یہ مضمون صرف ظاہری طور پر ہجرت کرنے والوں پر صادق نہیں آتا بلکہ بہت وسیع مضمون ہے اور ہجرت الی اللہ کا مضمون جسم کی ہجرت سے اس طرح وابستہ نہیں کہ ضروری جسم کی ہجرت کے ساتھ اس کا تعلق ہو۔بہت سے جسمانی ہجرت کرنے والوں سے اس کا تعلق ضرور ہے لیکن ان لوگوں سے بھی تعلق ہے جو جسمانی لحاظ سے ایک انچ بھی حرکت نہ کر رہے ہوں لیکن ان کا دل اللہ کی طرف مائل ہو چکا ہو اور ان کی ہجرت الی اللہ کا سفر وہیں سے شروع ہو چکا ہوتا ہے۔پس ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ ساری جماعت کو اللہ تعالیٰ ہجرت الی اللہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ورنہ یہ دنیا اپنی بدیوں سمیت اتنی طاقتور ہے اور دنیا کی بدیاں دنیا پر اتنی غالب آتی چلی جارہی ہیں کہ دنیا کو تبدیل کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ہاں اپنے آپ کو تبدیل کرنے سے ہمیں یہ سفر شروع کرنا ہوگا اور باوجود یکہ اپنے آپ کو تبدیل کرنا بھی ہمارے بس کی بات نہیں اگر ہم اپنی نیتوں کو درست کر لیں گے تو حضرت اقدس محمد مصطفی میلہ کی یہ بشارت ضرور ہمارے حق میں پوری ہوگی کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَاتِ اعمال کا دار ومدار نیتوں پر ہوا کرتا ہے۔