خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 451
خطبات طاہر جلد ۹ 451 خطبه جمعه ۱۰ اگست ۱۹۹۰ء اللہ کی محبت کے ذریعہ سے ہم ساری دنیا پر غالب آ سکتے ہیں حنیف بنیں اور شیطان کی طرف نہ گریں۔خطبه جمعه فرموده ۰اراگست ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَا وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَوةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ قُ پھر فرمایا: (البيه ) یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے سورہ بینہ سے لی گئی ہے۔اس ایک آیت میں نہ صرف اسلام کا خلاصہ بیان فرما دیا گیا ہے بلکہ تمام ادیان کا جوخدا کی طرف سے نازل کئے جاتے رہے ہیں خلاصہ بیان فرما دیا گیا ہے اور وَمَا اُمِرُوا میں تمام اہل کتاب کے دین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے کبھی بھی اہل کتاب کو یعنی جن قوموں کی طرف کتاب نازل فرمائی اس کے سوا اور کوئی دین عطا نہیں کیا کہ لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ کہ وہ اللہ کی عبادت کریں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ دین کو خدا کے لئے خالص کرنے والے ہوں اور حنفاء ہوں یعنی ہمیشہ اللہ کی طرف جھکنے والے ہوں و يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكُوةَ اور نمازوں کو قائم کریں اور بنی نوع انسان کے لئے جیسا خدا چاہتا ہے خرچ کریں یا بھلائی کے کاموں