خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 35 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 35

خطبات طاہر جلد ۹ 35 35 خطبہ جمعہ ۱۹/جنوری ۱۹۹۰ء اسے کوئی بھی فائدہ نہیں دیتا اگر وہ نور کی تلاش نہ کرے اور نور کو حاصل نہ کرے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور اس مضمون کو ادل بدل کر مختلف پہلوؤں سے ایسی حیرت انگیز صفائی کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ اس کا کوئی پہلو بھی اوجھل نہیں رہتا اور جب ذکر نور کا چل رہا ہو جو روشنی ہے تو پھر کسی پہلو کے اوجھل رہنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔نو رتو اندھیروں کو دور کرنے والا ہے۔نور کا ذکر ہو تو کیسے ممکن ہے کہ کچھ شہبے کی گنجائشیں باقی رکھی جائیں۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کے متعلق پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم اپنے رستے دیکھنے لگ جاؤ گے، اپنی زندگی کے ہر عمل کے لئے تمہیں یہ روشنی نصیب ہو جائے گی کہ درست یہ بات ہے اور غلط یہ بات ہے۔اس کے بعد فرمایا۔وَيَغْفِرْ لَكُمْ تمہیں پھر خدا تعالیٰ بخشے گا اور تم سے مغفرت کا سلوک فرمائے گا۔مغفرت کا سلوک نور کے عطا ہونے کے بعد ایک خاص معنی رکھتا ہے کیونکہ اس کے باوجود کہ انسان کو کھرے اور کھوٹے کی تمیز عطا ہو جائے۔اس کیا وجود کہ وہ روشنی نصیب ہو جائے جس کے ذریعے وہ اپنی راہوں کو دیکھنے لگ جائے ، پھر بھی اس کا نفس اسے غلطیوں پر مجبور کرتا رہتا ہے اور وہ بعض دفعہ جان بوجھ کر دیکھتے ہوئے بھی ٹھوکر کھا جاتا ہے۔بعض دفعہ اپنی اندرونی کمزوریوں کی وجہ سے رستہ دیکھتے ہوئے اس پر چل نہیں سکتا اور اس سے استفادہ نہیں کر سکتا۔پس ایسے موقعہ پر لازماً بخشش کا مضمون شروع ہو جاتا ہے اور ایسا شخص جسے خدا نور عطا کرتا ہے، اس نور کے بعد اگر اس سے کچھ غلطیاں ہوں تو بخشش کا بھی سلوک فرماتا ہے اور درگز رفرماتا ہے۔لیکن بخشش کا مضمون صرف ان معنوں میں نہیں ہے کہ وہ کوتاہیاں کرتا چلا جائے اور خدا تعالیٰ بخشتا چلا جائے بلکہ ان معنوں میں ہے کہ نور کے عطا ہونے کے بعد جو مجبوری کی کمزوریاں ہیں جو مجبوری کی غفلتیں ہیں ان سے اللہ تعالیٰ درگزر فرمائے۔وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اللہ تعالیٰ بہت ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔یہاں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے قرآن کریم نے اس مضمون کو بڑی تفصیل سے بیان فرمایا ہے اور اس مضمون کو آج میں آپ کے سامنے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں اور تربیت کے سلسلے میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ہر وہ شخص جو تربیت کرنے کا دعویدار ہے، ہر وہ شخص جولوگوں کو ہدایت کی طرف اور خدا کی طرف بلانے کا ادعا کرتا ہے، اس کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ وہ تعلیم جو وہ پیش کرتا ہے وہ