خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 322
خطبات طاہر جلد ۹ 322 خطبہ جمعہ ۸/جون ۱۹۹۰ء دھمکیاں بنی نوع انسان کو دیں جن کے نتیجے میں اسلام کی ایک بالکل غلط تصویر دنیا میں ابھری ہے۔جماعت احمدیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس مضمون کو سمجھے اور ہر احمدی ان معنوں میں مسلمان بنے جن معنوں میں آنحضرت ﷺ نے اسلام کو قبول فرمایا اور اپنے اسوہ حسنہ میں جاری فرمایا اور جن معنوں میں ہر دوسرا شخص بلکہ کائنات کی ہر چیز اگر کسی ایک وجود سے امن محسوس کرتی تھی تو حضرت رسول کریم ﷺ کا وجود تھا۔یہ ہو نہیں سکتا کہ کوئی مسلمان ہو اور بھیا نک ہو۔یہ ہو نہیں سکتا کہ کوئی مسلمان ہو اور اس کے پاس بیٹھنے سے لرزہ محسوس ہوتا ہو اور انسان اس کے قرب سے ، اس کی باتوں سے خوف کھائے ، اس کی زبان سے خوف کھائے ، اس کے پاس نہ اپنی عزت محفوظ ہو، نہ اپنی جان محفوظ ہو، نہ اپنا مال محفوظ ہو۔پس وہ ملاں جو دنیا میں Terror پھیلاتے ہیں۔جن کی زبان سے مغلظات نکلتی ہیں، لوگوں کے دلوں کے امن لوٹتے ہیں جو یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اسلام کے نام پر گھروں کو جلا ؤ اور اموال کولوٹو اور عزتوں کو برباد کرو، وہ شخص جو اسلام کے معنی سمجھتا ہو اس کے لئے کسی اور دلیل کی ضرورت نہیں یہ معلوم کرنے کے لئے یہ کس قسم کے اسلام کا دعویدار ہے لیکن احمدی کے لئے دوہری ذمہ داریاں ہیں اور دوہری مشکلات ہیں۔ایک تو یہ کہ ہم ان دکھوں کے لئے آج منتخب کئے گئے ہیں جو دکھ بچے مسلمانوں کا ہمیشہ مقدر بنے رہے ہیں یعنی ظالم ان کے دلوں پر ، ان کے ایمان پر ، ان کے دعاوی پر حملے کرتا ہے اور ان کی عزتوں کو لوٹتا ہے اور ان کے دلوں کے امن کو برباد کرتا ہے لیکن اس سے بڑھ کر ہمارے لئے ایک مشکل ذمہ داری جو ہم نے ادا کرنی ہے وہ یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان سے اسلام کی غلط تصویر کو مٹانا ہے یعنی ان کے دل سے اسلام کی غلط تصویر کو مٹانا ہے اور بچے اسلام کی تصویر ان کے دلوں پر جمانی ہے۔یہ کام دوطریق پر کیا جاسکتا ہے۔ایک ہے نظریاتی طور پر اور دلائل کے طور پر۔چنانچہ دنیا میں جہاں کہیں بھی میں جاتا ہوں یا جہاں کہیں بھی احمدی غیر مسلموں سے اسلام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہیں تو یہ مسئلہ ہمیشہ در پیش ہوتا ہے کہ اسلام ہے کیا ؟ اسلام ہلاکت کا نام ہے ،خوف پھیلانے کا نام ہے، ظلم و ستم کا نام ہے، جبر و تشدد کا نام ہے یا کوئی اور چیز ہے؟ تو زبان سے ، دلائل سے پوری طرح سمجھا کر ، میں بھی اور دوسرے سب احمدی بھی جو ایسے غیروں سے گفتگو کرتے ہیں جن کے اوپر اسلام کے غلط تاثرات ہیں پوری طرح کوشش کرتے ہیں کہ اسلام کا صحیح تصور ان کے دل پر نقش ہو