خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 311 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 311

خطبات طاہر جلد ۹ 311 خطبہ جمعہ ۸/جون ۱۹۹۰ء اسلام اور ایمان کا فرق اسلام سے ہی دنیا کا امن وابستہ ہے ( خطبه جمعه فرموده ۸/ جون ۱۹۹۰ء بمقام Nunspeet ہالینڈ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: قرآن کریم میں دو مذہبی اصطلاحوں کا بکثرت ذکر ملتا ہے ایک تقویٰ اور ایک اسلام اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ان دونوں اصطلاحوں پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بکثرت ان کا ذکر کیا ہے اور ان کی تشریح فرمائی ہے۔نثر میں بھی اور منظوم کلام میں بھی۔لیکن اس کے باوجود ابھی تک میرا یہ تاثر ہے کہ جماعت کی اکثریت کو ان دونوں اصطلاحوں کے درمیان فرق معلوم نہیں اور ان کے باہمی رشتے کا بھی کوئی واضح تصور موجود نہیں۔بالعموم یہی خیال کیا جاتا ہے کہ در اصل دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور چونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے تقویٰ پر بھی اتنا زور دیا کہ گویا تقویٰ اور اسلام ایک ہی چیز ہیں اور اسلام پر بھی اتنا زور دیا اور اس قوت کے ساتھ اس مضمون پر روشنی ڈالی کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ہی اسلام ہے، اس کے سوا اور کوئی چیز نہیں اس لئے عام طور پر بیعتیں اسی بات پر راضی ہو گئیں کہ جو بھی ان کا تعلق ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسلام کے خلاصے کا نام تقویٰ ہے اور تقویٰ کے خلاصے کا نام اسلام ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان ایسا ہی فرق ہے جیسے ایمان اور اعمال صالحہ کے درمیان فرق ہے اور ایک ایسا ہی رشتہ ہے جیسا ایمان اور اعمال صالحہ کے درمیان رشتہ ہے۔ایمان