خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 306 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 306

خطبات طاہر جلد ۹ 306 خطبہ جمعہ ارجون ۱۹۹۰ء کے چہرے کو اپنا لیتی ہیں اس لئے ذُو الْجَلْلِ وَالاِکرَامِ کے چہرے کو اپنا کر وہ اس کی عزت اور اس کے شرف اور اس کے مرتبے کی خاطر دنیا میں پھیلتی ہیں اس لئے نہیں کہ ان کو کوئی غلبہ نصیب ہو ، یا ان کو کوئی طاقت عطا ہو۔پس یہ پھیلاؤ در حقیقت اس وقت مبارک ہوگا جب ایسی الہی جماعتوں کے پھیلنے کے ساتھ خدا کا چہرہ پھیل رہا ہو خدا کا نور پھیل رہا ہو اور اگر اس کے بغیر آپ دنیا میں پھیلیں تو آپ کو عددی اکثریت تو حاصل ہوسکتی ہے، ایک قسم کا غلبہ تو مل سکتا ہے، مگر اس غلبے کی کوئی حقیقت نہیں ہوگی۔اب آپ دیکھیں Jehova Witness والے بھی ہیں، Mormons ہیں،اسی قسم کے اور بہت سے نئے نئے فرقے بھی نکلے ہیں جن کو Cults کہا جاتا ہے۔ایک وقت میں ہری کرشنا والے سوئٹزر لینڈ میں اور یورپ کے دوسرے ملکوں میں تیزی سے پھیلنے لگے تھے پھر امریکہ میں بڑا ان کو نفوذ ہوا۔سکھ بننے کا شوق بھی یورپ اور امریکہ میں چلا۔صوفی یعنی ایک قسم کا فرضی صوفی جو اپنی ذات میں ڈوب کر در حقیقت گرد و پیش سے آنکھیں بند کر رہا ہوتا ہے ایسا صوفی بننے کا شوق بھی اہل یورپ میں چلا۔یہ چیزیں آئیں اور رفتہ رفتہ فنا ہوتی چلی گئیں کیونکہ ان میں درحقیقت کوئی باقی رہنے والی بات نہیں تھی۔ان چیزوں کے پھیلنے سے در حقیقت خدا کا چہرہ نہیں پھیلا بلکہ وہ فرقے پھیلے ہیں جو دنیا میں عددی اکثریت کے خواہاں تھے۔اور کچھ مالی فوائد ان کے پیش نظر تھے۔یہ آیت کریمہ جو ہمیں بتاتی ہے کہ كُل مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالْاِكْرَامِ یہ خوشخبری بھی ہمیں دے رہی ہے کہ وہ لوگ جو وَجْهُ رَبَّكَ کے بغیر ، تیرے رب کی رضا کے بغیر پھیلتے ہیں، ان کے پھیلنے کو بھی کوئی بقا نہیں۔وہ بے معنی اور بے حقیقت عددی اکثریت ہے جس کو حقیقت میں خدا کی نظر میں کوئی حیثیت حاصل نہیں۔اس نے آج نہیں تو کل مٹ جانا ہے۔تم اگر پھیلنا چاہتے ہو تو خدا کا چہرہ حاصل کرو اور وہ چہرہ لے کر ، اس شمع کے نور کے ساتھ پھیلو۔اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَالِ وَالْاِكْرَامِ خدا کے چہرے کا جلال دنیا میں پھیلے گا خدا کے چہرے کا اکرام دنیا میں پھیلے گا۔پس صاحب خدا لوگ وہی ہیں جن کے پھیلنے کے ساتھ خدا تعالیٰ کا جلال اس کی عظمت اور اس کا اکرام دنیا میں پھیلتا ہے اور اس کے بغیر جماعت احمدیہ کے پھیلنے کا کوئی بھی معنی نہیں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔