خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 240 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 240

خطبات طاہر جلد ۹ 240 خطبه جمعه ۲۰ را پریل ۱۹۹۰ء ضائع چلا گیا ہو تو باقی دنوں میں بھی کوشش کرتے رہیں۔یہ درست ہے کہ بعض دفعہ بعض علاقوں میں ہیرے جواہرات یا سونے کی خبر ملتی ہے اور وہ ایک ہی لمحہ ہوا کرتا ہے جو انسان کو امیر بنا دیتا ہے لیکن اس لمحہ کی تلاش میں کتنے لاکھوں کروڑوں لمحے انسان کو صرف کرنے پڑتے ہیں پس لیلتہ القدر کا ایک لمحے میں آپ کا پا جانا یہ مطلب نہیں رکھتا کہ آپ صرف اسی لمحے کولیلۃ القدر کے حضور حاضر ہونے کی کوشش کریں۔دیکھیں جو سونے کی تلاش کرتے ہیں وہ اپنی زندگیاں گنوادیتے ہیں۔پھر ان میں سے خوش نصیب وہ ہوتے ہیں جنہیں وہ جگہ مل جاتی ہے۔جہاں سونے کی کانیں ہوتی ہیں جو ہیرے، جواہر کی تلاش میں رہتے ہیں وہ دن رات سرگرداں رہتے ہیں۔مہینوں ،سالوں اپنے صرف کر دیتے ہیں بعض اپنی ساری دولتیں اس راہ میں لٹا دیتے ہیں پھر بعض کو خوش نصیبی سے وہ ہیرا میسر بھی آجاتا ہے جوان کی دنیا بھی بنا دیتا ہے اور اگر وہ نیکی کی طرف مائل ہوں تو عاقبت بھی بنا سکتا ہے۔خدا ایک لعل بے بہا ہے اس کے لئے کم سے کم وہ رجحان تو پیدا کریں جو دنیا والا دنیا کے ہیروں کی محبت میں پیدا کرتا ہے۔اگر خدانخواستہ یہ رمضان بھی خالی گزرجائے تو باقی سارا سال پڑا ہوا ہے۔اگلی لیلۃ القدر کی تیاری شروع کردیں اس جمعہ کو وداع نہ کہیں بلکہ اس نے جو پاک سبق آپ کو سکھائے ہیں ان سے چمٹ کر بیٹھ ر ہیں۔اپنی عبادتوں کے معیار کو بلند کریں اور خدا سے ہمیشہ یہ ملتی رہیں اور متمنی رہیں اور اس کے در سے امید رکھیں کہ آج نہیں تو کل اس دنیا میں آنکھیں بند کرنے سے پہلے وہ آپ کو لقاء عطا فرمادے گا۔احمدی صاحب لقاء بن جائیں تو ساری دنیا ان کے قدموں کی ٹھوکروں میں پڑی ہوگی۔تمام دنیا کے وہ موتی بن جائیں گے۔تمام دنیا کے وہ داتا ہو جائیں گے۔کیونکہ وہ خدا کے ہوں گے اور خدا کی آواز سے بولنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں عبادت کا یہ معراج عطا فرمائے۔(آمین)