خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 109 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 109

خطبات طاہر جلد ۹ 109 خطبہ جمعہ ۱۶ار فروری ۱۹۹۰ء آپ کو طاغوت کے حوالے کیا کس خدا نے ؟ اس خدا نے جس پر آپ ایمان لائے تھے جس کی خاطر آپ نے نعوذ باللہ طاغوتی طاقتوں سے تعلق توڑا تھا اس لئے یہ ایسی قطعی منطق ہے، ایسی یقینی دلیل ہے کہ دنیا کے پردے پر جو احمدی بھی ان حالات کا مشاہدہ کرے اور اس کے پس منظر میں ہونے والے واقعات کو نگاہ میں رکھے، اس کا ایمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایسا مستحکم ہو جائے گا کہ اس کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ لَا انفِصَامَ لَهَا ان حالات کو دیکھنے کے بعد دنیا کے پردے پر کوئی احمدی ایسا نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے کڑے پر ہاتھ نہ ڈال دے، جو خدا کی رسی سے بندھا ہوا ہے اور پھر یہ اقرار نہ کرے کہ ہاں اے خدا میں نے اس کڑے پر ہاتھ ڈالا اور مجھے یہ جزا مل گئی ہے کہ لَا انفِصَامَ لَهَا نہ اب یہ کڑا ٹوٹ سکتا ہے نہ میرا اس سے یہ تعلق ٹوٹ سکتا ہے لیکن دوسرے پہلو سے ایک بہت ہی بڑی عبرت بھی اس میں ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی آتی ہے۔عبرت اس میں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ایسی قوموں کو پھر معاف نہیں کیا کرتا جو حد سے تجاوز کر جاتی ہیں اور نام کے لحاظ سے ان کا کسی سے بھی تعلق ہو، اس تعلق کی پھر پرواہ نہیں کیا کرتا۔پس جماعت احمدیہ کو چاہئے کہ اس کڑے پر ہاتھ ڈالنے کے بعد پھر کبھی اس سے بے وفائی نہ کرے ور مسلسل اپنی ذات پر نگران رہے، ہم میں سے ہر شخص بحیثیت شخص، ہر جماعت بحیثیت جماعت، ہر بحیثیت تنظیم ، ہر گھر والا بحیثیت گھر کے مالک کے ، ہر عورت بحیثیت ماں کے یا بہن کے یا اور اپنے تعلقات کے دائرے میں اس بات پر نگرانی کرے کہ ہم میں کسی قسم کی طغیانی کے آثار نہ پیدا ہونے شروع ہو جائیں۔طغیانی کا جو مضمون ہے یہ اپنی ذات میں ایک بہت ہی واضح تصویر پیش کرتا ہے۔طغیانی یونہی اچانک تو نہیں آجایا کرتی۔اس سے پہلے آثار پیدا ہوتے ہیں لہریں اٹھتی ہیں۔ہواؤں کے مزاج بگڑنے لگتے ہیں۔دیکھنے والوں کو خواہ موسم والوں نے پیش خبری کی ہو یا نہ کی ہواندازہ ہو جایا کرتا ہے پرندوں کو بھی اندازہ ہو جاتا ہے کتوں کو بھی اندازہ ہو جاتا ہے ، وہ بھی بے چین ہوتے ہیں بھونکنے لگتے ہیں ، کوے کائیں کائیں کرنے لگتے ہیں اور جو بعض بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کی بیماریوں کی علامتیں ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔چنانچہ ایک تجربہ آج سے آٹھ دس سال پہلے کیا گیا ایک بچی کو موسم بگڑنے پر دمے کی تکلیف ہو جایا کرتی تھی اور ڈاکٹروں نے جب اس کا تفصیل سے اور