خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 833 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 833

خطبات طاہر جلد ۸ 833 خطبه جمعه ۲۲ / دسمبر ۱۹۸۹ء آگئے اور اگر خدانخواستہ اس وقت تک کوئی بد دیانت یا ضمیر فروش سیاستدان ، خواہ ان سے تعلق نہ بھی رکھتے ہوں وہ سیاست میں اُبھرے اور اپنی حکومت کی خاطر ان سے سمجھوتوں پر آمادہ ہو گئے تو پھر ہندوستان میں نہایت خطرناک حالات ظاہر ہوں گے۔دس یا گیارہ یا بارہ مسجدوں کے منہدم ہونے کا سوال نہیں رہے گا پھر خطرہ ہے کہ لاکھوں، کروڑوں مسجدیں منہدم کی جائیں۔پھر دو یا چار یا سو کو زبر دستی مرتد بنانے کا سوال نہیں رہے گا پھر کروڑوں کی تعداد میں وہاں مسلمانوں کو مرتد بنایا جائے گا۔گلی گلی میں ، قصبے قصبے میں، شہر شہر میں، صوبے صوبے میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جائے گی۔یہ وہ خطرات ہیں جو نہایت خطرناک صورت میں ہندوستان کے افق پر مجھے اُبھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ان کو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے صداقت پر قائم رہتے ہوئے، انتظامی جذبات سے پاک ہو کر صاف صورت میں نکھار کر دنیا کے سامنے پیش کریں اور رائے عامہ کو اس کے خلاف آمادہ کریں اور ہندوستان کے احمدیوں کا فرض ہے کہ وہ سمجھدار سیاستدان سے رابطے پیدا کر کے ان کو وہاں اپنے ملک میں ان باتوں سے آگاہ کریں۔غالبا وہ آگاہ ہیں لیکن مزید وضاحت کے ساتھ بتا ئیں کہ آج تمہارے ملک کی وفا کا تقاضا یہ ہے کہ تم انتہاء پسندوں کو یہاں اُبھرنے نہ دو۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ اسلام کے خلاف جہاں بھی دنیا میں کوئی خطرہ در پیش ہو اس کے دفاع میں ہم ہمیشہ سب سے اوّل صف میں، سب سے زیادہ نمایاں، سب سے زیادہ خلوص کے ساتھ ہمیشہ سینہ سپر رہیں۔آمین۔